بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے بعد ان کی بیٹی سہانا خان بھی قانون کی گرفت میں آگئیں ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سہانا نے ممبئی کے علاقے علی باغ میں واقع ایک زرعی اراضی خریدی ہے اور اس کیلئے دستاویزات میں سہاناخان کو کسان ظاہر کیا گیا ہے،سہانا خان نے علی باغ میں یہ اراضی 12 کروڑ 91 لاکھ روپے میں تین بہنوں انجلی، ریکھا اور پریا سے خریدی ہے جو ان کی وراثت تھی۔ سہانا نے دو پلاٹ جن کی مجموعی مالیت 22 کروڑ تھی 2023 اور 2024 میں خریدے تھے جبکہ یہ دونوں پلاٹ دیجاوو فارم پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام پر رجسٹرڈ ہیں جس کی مالک گوری خان کی والدہ اور بھابھی ہیں۔رپورٹ کے مطابق خریداری کے وقت دستاویزات میں سہانا خان کو مبینہ طور کسان ظاہر کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اب انہیں قانونی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
آریان کے بعد شاہ رُخ خان کی بیٹی بھی قانون کی گرفت میں آگئی