369News

بھارت نے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، سیلابی ریلے سے پنجاب کے 9 اضلاع ہائی الرٹ

بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، پاکستان کو انڈس واٹر کمیشن کے بجائے غلط طریقے سے ستلج میںضلع چنیوٹ میں سیلاب سے 141 دیہات اور 2لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں، ملتان میں دریائے چناب کے قریب سیلاب سے کئی بستیاں زیر آب ہیں، فیصل آباد، لاہور اور ملتان جانے والی ٹریفک مکمل بند ہے۔ سندھ میں سکھر، کوٹری اور گڈو بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، کچے میں رہنے والے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے اعلان کے باوجود لوگ اپنے گھر چھوڑنے کو تیار نہیں۔ قومی انسداد پولیو پروگرام کے مطابق سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں پولیو اور دیگر بیماریوں کے پھیلاؤ کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ دریائے چناب کا سیلابی ریلا سیالکوٹ، وزیرآباد اور چنیوٹ سے گزرتے ہوئے جھنگ میں داخل ہو چکا ہے جہاں تقریباً 200 دیہات زیر آب آ گئے اور سینکڑوں گھر پانی میں ڈوب گئے، متاثرہ علاقوں سے 2 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے اور کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں۔   آج رات ملتان سے دریائے چناب کا بڑا ریلا گزرنے کا امکان ہے، شہر کو بچانے کے لیے ہیڈ محمد والا روڈ پر ڈائنا مائٹ نصب کی گئی ہے اور ضرورت پڑنے پر شگاف ڈالنے کی…

وزیراعظم کی چینی صدر سے ملاقات، خطے کی صورتحال، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہبازشریف کی بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم شہبازشریف اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال اوردوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، فیلڈمارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔ وزیر اعظم نے چینی صدر کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین عظیم دوست ہیں جو ہر آزمائش میں پورا اترے ہیں، بیلٹ اینڈ روڈ، سی پیک منصوبہ صدر شی جن پنگ کی مثالی قیادت کا ثبوت ہےوزیراعظم شہبازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہاکہ پاکستان کے عوام چین کے ساتھ دوستی کودل سے پسند کرتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی روسی صدر پیوٹن اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

 تکنیکی و آپریشنل وجوہات ،کراچی سے روانہ ہونیوالی چھ پروازیں منسوخ

تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونے والی چھ پروازیں منسوخ ہوگئیں۔تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونے والی  جوپروازیں منسوخ ہوئیں ان میں کراچی سے لاہور جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145 اور143 شامل ہیں۔کراچی سے اسلام آبادجانےو الی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125 اور123کے علاوہ کراچی سے لاہورآنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے306 بھی منسوخ ہوگئی ہے۔کراچی سے پشاورجانےوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے350بھی منسوخ ہونےوالی پروازوں میں شامل ہیں

پنجاب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری، سندھ میں بھی سُپر فلڈ کا خدشہ

بھارت کے پانی چھوڑے جانے کے بعد پنجاب بھر میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈیساسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) عرفان کاٹھیا نے کہا ہے کہ بھارت نے بغیر پیشگی اطلاع دریائے چناب میں پانی چھوڑا، جس سے سطح خطرناک حد تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بھارت نے سلال ڈیم، ننگل ڈیم اور ہریکے بیراج سے مزید پانی چھوڑا ہے، جس کے بعد سلال ڈیم سے دریائے چناب میں پانی کا بڑا ریلہ آسکتا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ دریائے چناب اور ستلج میں مزید پانی آنے سے گنڈا سنگھ والا، وزیر آباد، حافظ آباد اور سیالکوٹ میں مزید نقصانات کا خدشہ ہے۔ دو روز میں بڑا سیلابی ریلا ہیڈ مرالہ پہنچ سکتا ہے۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے پنجاب نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔دریائے چناب میں جھنگ کے مقام پرتباہ کاریاں جاری  ہیں۔ تریموں بیراج پر پانی کابہاؤ تیز ہو نے سے اخراج 4 لاکھ 79 ہزار کیوسک ریکارڈ کیاگیا ، جس سے سینکڑوں آبادیاں زیرِ آب آگئیں،جھنگ میں دریائے چناب میں طغیانی کے…

پاکستان اپنے تمام پڑوسیوں سے معمول کے مستحکم تعلقات چاہتا ہے: شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، ملک میں جاری دہشتگردی کے حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ثبوت ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے شنگائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس سی او شاندار میزبانی اور بھرپور انتظامات پر صدر اور حکومت چین کے شکرگزار ہیں، ازبکستان اور کرغزستان کو ان کے یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) علاقائی تعاون و انضمام کے فروغ کے لیے پاکستان کے دیرپا عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ چین کی کامیابیاں صدر شی جن پنگ کی مدبرانہ اور بصیرت افروز قیادت کا نتیجہ ہیں، چین کی عالمی قیادت ایس سی او ہی نہیں بلکہ دیگر نمایاں اقدامات میں بھی نظر آتی ہے، پاکستان ہمیشہ کثیرالجہتی، مکالمے اور سفارت کاری کی طاقت پر یقین رکھتا ہے، کسی بھی ملک کے لیے خودمختاری اور علاقائی سالمیت سے بڑھ کر کچھ نہیں، پاکستان ایس سی او اراکین اور ہمسایہ ممالک کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے اور تمام بین الاقوامی و دوطرفہ معاہدوں کا پاسدار ہےشہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) دونوں ممالک کے…

پاکستان اپنے تمام پڑوسیوں سے معمول کے مستحکم تعلقات چاہتا ہے: شہباز شریف

 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، ملک میں جاری دہشتگردی کے حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ثبوت ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے شنگائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس سی او شاندار میزبانی اور بھرپور انتظامات پر صدر اور حکومت چین کے شکرگزار ہیں، ازبکستان اور کرغزستان کو ان کے یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) علاقائی تعاون و انضمام کے فروغ کے لیے پاکستان کے دیرپا عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ چین کی کامیابیاں صدر شی جن پنگ کی مدبرانہ اور بصیرت افروز قیادت کا نتیجہ ہیں، چین کی عالمی قیادت ایس سی او ہی نہیں بلکہ دیگر نمایاں اقدامات میں بھی نظر آتی ہے، پاکستان ہمیشہ کثیرالجہتی، مکالمے اور سفارت کاری کی طاقت پر یقین رکھتا ہے، کسی بھی ملک کے لیے خودمختاری اور علاقائی سالمیت سے بڑھ کر کچھ نہیں، پاکستان ایس سی او اراکین اور ہمسایہ ممالک کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے اور تمام بین الاقوامی و دوطرفہ معاہدوں کا پاسدار ہےشہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) دونوں ممالک کے…

افغانستان میں زلزلے سے تباہی ، 622 افراد جاں بحق، 1000سے زائد زخمی

افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 622 افراد جاں بحق جبکہ 1000سے زائد زخمی ہوگئے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.2 تھی، جس کا مرکز صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد کے قریب تھا اور اس کی گہرائی 8 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی،زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 47 منٹ پر آیا اور تقریبا 20 منٹ بعد ہی اسی صوبے میں 4.5 شدت کا ایک اور جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔ افغانستان کی وزارت اطلاعات کے مطابق اتوار کی شام مشرقی افغانستان میں آنےوالے 6.0 شدت کے زلزلے میں 622 سے زائد افراد ہلاک اور 1000 زخمی ہو گئے۔امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق یہ زلزلہ 1917 جی ایم ٹی پر جلال آباد سے 27 کلومیٹر مشرق شمال مشرق میں 8 کلومیٹر کی گہرائی پر ریکارڈ کیا گیا،افغان وزارت اطلاعات کے ایک اہلکار نے اناڈولو (Anadolu)ایجنسی کو بتایا کہ صوبہ کنڑ کے اضلاع میں ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں،سڑکیں زمین کھسکنے کی وجہ سے بند ہو گئی ہیں جس سے متاثرہ علاقوں تک رسائی اورامدادی کارروائیوں میں دشواریوں کا سامنا ہے۔مقامی افراد کے مطابق یہ ملک میں آنے والے انتہائی…

محسن نقوی  سے قائم مقام  امریکی سفیر کی ملاقات، پاکستان کو مطلوب افراد سے متعلق  تبادلہ خیال

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے دوبارہ ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ امور، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان کو امریکا میں مطلوب شہریوں کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی جب کہ بارڈر سکیورٹی، انسداد منشیات، کوسٹ گارڈز اور فرانزک کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ قائم مقام امریکی سفیر نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرین سے ہمدردی ظاہر کیاس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان میں تیل کے ذخائر بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششوں کا بیان خوش آئند ہے۔ امریکی سرمایہ کار پاکستان میں تیل سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور حکومت انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔ قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان کے ساتھ  تعاون کے نئے مواقع تلاش کیے جا رہے ہیں۔ ملاقات میں وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ میجر…

سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بند رکھنے پر غور

سندھ میں ممکنہ بارشوں اور سیلاب کے خدشے کے پیش نظر محکمہ زراعت کے افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔ڈی جی زراعت کے دفتر حیدرآباد میں رین ایمرجنسی سیل قائم کرتے ہوئے سندھ کے 30اضلاع میں ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کوسیلابی صورتحال سےنمٹنے کے لیے فوکل پرسن بھی مقررکردیاگیاہے۔وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش مہر  نےمحکمہ  زراعت انجینئرنگ ونگ کواپنی مشینری اور بلڈوزر ہمہ وقت تیار رکھے کی ہدایت کرتے ہوئے کسانوں کی مدد کے لیے ہیلپ لائن نمبر 1164611-0311 بھی جاری کردی ہے جس کے ذریعے کسان ہنگامی صورتحال میں مدد کےلئےرابطہ کرسکیں گے جن کی فوری مدد کویقینی بنایاجائے گا،کراچی،لاڑکانہ،سکھر، حیدرآباد، میرپورخاص اور شہید بینظیرآباد سمیت تمام اضلاع میں افسران  ڈیوٹی پرموجود ہونگے۔​ڈی جی زراعت ایکسٹینشن ونگ حیدرآباد میں کسانوں کی رہنمائی کے لیے 24/7 رین ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کردیاگیاہے۔وزیر زراعت سندھ نے کہاہے کہ ضلعی انتظامیہ کو ضرورت ہوتو وہاں فوری طور پر  زرعی آلات فراہم کیے جائیں، افسران پی ڈی ایم اے اور دیگر اداروں سے رابطہ میں رہیں، تمام افسران کو اپنے اضلاع میں الرٹ رہنے اور کسانوں سے براہ راست رابطہ رکھنے کی تاکید کی گئی ہے،افسران روزانہ کی بنیاد پر سیکریٹری زراعت محمد زمان ناریجو کو رپورٹ پیش کریں گے،سیلاب…

صدر نے “دی لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلز (ترمیمی) بل 2025ء کی حتمی منظوری دیدی 

صدر  آصف علی زرداری نے “دی لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلز (ترمیمی) بل 2025ء کی حتمی منظوری دے دی ہے۔ جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ’’دی لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلز (ترمیمی) بل 2025ء ‘‘کی حتمی منظوری دے دی ہے۔ واضح رہے کہ حتمی منظوری کے بعد اب یہ بل قانون کی حیثیت اختیار کر گیا ہےجس کا مقصد ملک میں بار کونسلوں کے انتخابی عمل میں شفافیت، ذمہ داری اور اعتماد کو بہتر بنانا ہے۔