369News

بِل گیٹس کا اپنی 99 فیصد دولت عطیہ کرنے کا منصوبہ: ’نہیں چاہتا کہ جب مروں تو لوگ کہیں کہ اس کے پاس کافی دولت تھی‘

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا کہ وہ اگلے 20 برسوں میں اپنی دولت کا 99 فیصد حصہ عطیہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ بِل گیٹس نے کہا ہے کہ وہ اپنی فاؤنڈیشن، بِل گیٹس فاؤنڈیشن، کے آپریشنز سنہ 2045 تک ختم کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں اور اس دورانیے میں وہ اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے اپنی دولت عطیہ کرنے کے عمل میں تیزی لائیں گے۔ انھوں نے اپنی ایک حالیہ بلاگ پوسٹ میں لکھا کہ ‘جب میں مر جاؤں گا تو لوگ میرے بارے میں بہت سی باتیں کہیں گے، لیکن میں چاہتا ہوں کہ ان باتوں میں یہ بات نہ ہو کہ ‘وہ (بِل گیٹس) جب مرا تو اُس کے پاس کافی دولت تھی۔’ 69 سالہ بِل گیٹس نے کہا کہ اُن کی فاؤنڈیشن صحت اور ترقیاتی منصوبوں کی مد میں پہلے ہی 100 ارب ڈالر خرچ کر چکی ہے اور وہ یہ توقع کرتے ہیں کہ اگلے 20 برسوں میں اُن کی فاؤنڈیشن مزید 200 ارب ڈالر خرچ کرے گی۔ اپنی اس بلاگ پوسٹ میں بِل گیٹس نے اینڈریو کارنیگی کے سنہ 1889 کے ایک مضمون کا حوالہ دیا جس کا عنوان تھا ‘دی گاسپیل آف ویلتھ’۔اس مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا…

پاکستان اور انڈیا کی فوجی طاقت کا موازنہ: لاکھوں کی فوج سے جدید طیاروں، بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز تک

انڈیا کے زیرِِانتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر ہلاکت خیز حملے کے بعد انڈیا اور پاکستان کے مابین کشیدگی اپنے عروج پر ہے اور گذشتہ رات بھی دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر میزائل اور ڈرون حملوں کے الزامات عائد کیے۔ پاکستان نے انڈین حملوں کے جواب میں ’بنیان مرصوص‘ کے نام سے فوجی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سے قبل چھ مئی (منگل) کی شب انڈیا نے آپریشن ’سندور‘ کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان اور اس کے زیر انتظام کشمیر میں چھ مقامات پر میزائل حملے کیے۔ پاکستان اور انڈیا ماضی میں تین جنگیں لڑ چکے ہیں۔ آخری مرتبہ سنہ 1971 میں لڑی جانے والی جنگ کے نتیجے میں پاکستان کو اپنا ایک حصہ کھونا پڑا اور بنگلہ دیش وجود میں آیا تھا۔ محدود پیمانے پر ایک چوتھی جنگ سنہ 1999 میں کارگل کے مقام پر بھی لڑی گئی جس میں پہلی مرتبہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان ایٹمی جنگ کے خدشات بھی کھل کر سامنے آئے۔ دنیا میں ہتھیاروں اور عسکری طاقت پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ گلوبل فائر پاور کے مطابق 2025 میں دنیا کی سب سے طاقتور عسکری قوتوں میں امریکہ، روس اور چین کے بعد انڈیا کا نمبر…

آپریشن بنیان مرصوص؛ پاک فوج نے بھارت پر قہر ڈھا دیا؛ دشمن کا غرور خاک، کئی ایئربیسز، ایئرڈیفنس اور بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ

بھارت کے جنگی جنون کو خاک میں ملانے کا وقت آگیا، پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کے نتیجے میں تین بھارتی ایئربیسز سمیت کئی ایئر فیلڈز تباہ کر دیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کا آغاز کر دیا، پاکستان نے بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ اور بھارتی ایئر بیس ادھم پور اور پٹھان کوٹ ایئر بیس اور آدم پور ایئر بیس کے علاوہ بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ کو بھی تباہ کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس وقت پاک افواج کی جوابی کارروائی جاری ہے اور بھارت میں متعدد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پاکستان نے بیاس میں براہموس کی سٹوریج جہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے تھے کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے نتیجے میں پاکستان ایئر فورس کے جے ایف 17 تھنڈر کے ہائپر سونک میزائلوں نے آدم پور میں بھارت کا S-400 سسٹم تباہ کر دیا، S -400 ایئر ڈیفنس سسٹم کی مالیت لگ بھگ 1.5 بلین ڈالر ہے۔اس کے علاوہ بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ کو بھی تباہ کر دیا گیا…

بھارتی فضائیہ میں بڑی تعداد میں پائلٹس کی ہلاکتیںپاکستان نے اب تک 77 بھارتی ڈرون مار گرائے: سرکاری میڈیابھارتی فضائیہ میں بڑی تعداد میں پائلٹس کی ہلاکتیں

بھارت نے 7 مئی کی صبح پاکستان بھر میں ’آپریشن سندھ‘ کے تحت حملوں کا سلسلہ شروع کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ چھ علاقوں میں مختلف ہتھیاروں کے ساتھ 24 اثرات رپورٹ ہوئے۔ 31 پاکستانی شہری جاں بحق، 57 زخمیپاکستان کی فوج نے فوری جواب دیا۔ 5 بھارتی جیٹ طیارے مار گرائے، لائن آف کنٹرول پر بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر اور چیک پوسٹیں تباہڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 7 اور 8 مئی کی درمیانی رات سے 25 بھارتی ڈرون مار گرائے۔ 1 شہری ہلاک، 1 زخمی؛ 4 فوجی اہلکار زخمیپی اے اے کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن فوری طور پر بحال کر دیا گیا۔پہلگام سانحے کے بعد اسلام آباد کی جانب سے آنے والے بھارتی فوجی حملے کی مسلسل انتباہ کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہواکسی بھارتی طیارے کو پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آرکسی بھارتی طیارے کو پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

مودی سرکار پر پاک فوج کا خوف؛ بھارت کے درجنوں ایئرپورٹس کئی دن کیلیے بند

پاکستان کے بھرپور اور مؤثر جوابی حملے کے بعد بھارت میں ہلچل مچ گئی ہے اور  پاک فوج کا خوف اس قدر بڑھ گیا ہے کہ مودی سرکار کو ملک بھر میں 32 ایئرپورٹس بند کرنے پڑ گئے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فضائی دفاع کو پاکستان کے آپریشن بنیان مرصوص شروع ہونے کے بعد سنگین خطرات کا سامنا ہے، جس کے بعد فوری طور پر فیصلہ کیا گیا کہ 15 مئی تک درجنوں ایئرپورٹس مکمل طور پر بند رہیں گے۔ بھارتی حکام نے آدم پور، امبالا، امرتسر، اوانتی پور اور بھوج ایئرپورٹس پر تمام فلائٹ آپریشن معطل کر دیے اور یہی نہیں بلکہ بھٹنڈا، بیکانیر، چندی گڑھ اور ہلواڑا جیسے اہم ہوائی اڈے بھی 15 مئی تک کمرشل پروازوں کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔ صورتحال کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہندن، جام نگر، جیسلمیر، جودھپور اور کانڈلا جیسے دفاعی لحاظ سے اہم اڈے بھی مکمل سیل کر دیے گئے ہیں۔ اُدھر شمالی بھارت میں خوف کی فضا ہے۔ کانگرا، کیشوڑ، کشن گڑھ، بھونتار، لدھیانہ، لیہہ اور مندرا ایئرپورٹس بھی پروازوں کے لیے بند کر دیے گئے ہیں   جب کہ بھارتی شہریوں کی بڑی تعداد نے پروازوں کی معطلی پر شدید تشویش…

گزشتہ رات سے اب تک 12 بھارتی ڈرون مار گرائے، 4 فوجی اہلکار زخمی: آئی ایس پی آر

بھارت نے 7 مئی کی صبح پاکستان بھر میں ’آپریشن سندھ‘ کے تحت حملوں کا سلسلہ شروع کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ چھ علاقوں میں مختلف ہتھیاروں کے ساتھ 24 اثرات رپورٹ ہوئے۔ 31 پاکستانی شہری جاں بحق، 57 زخمیپاکستان کی فوج نے فوری جواب دیا۔ 5 بھارتی جیٹ طیارے مار گرائے، لائن آف کنٹرول پر بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر اور چیک پوسٹیں تباہڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 7 اور 8 مئی کی درمیانی رات سے 12 بھارتی ڈرون مار گرائے گئے۔ 1 شہری ہلاک، 1 زخمی؛ 4 فوجی اہلکار زخمیپی اے اے کا کہنا ہے کہ کراچی، لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔پہلگام سانحے کے بعد اسلام آباد کی جانب سے آنے والے بھارتی فوجی حملے کی مسلسل انتباہ کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوا

اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے

اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لیے تشکیل دی گئی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ایک انداز میں کام کریں اور ایس او پیز کے مطابق کاروائیوں کے دیے گئے ٹارگٹ کو ہر صورت پورا کرنے کے لیے توانائیاں صرف کریں، اس موقع پر محکمہ ہیلتھ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے، اجلاس کو ڈینگی کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی سرویلنس کا عمل تسلسل سے جاری رکھا جائے اور اس سلسلہ میں کاروائیوں کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن بھی کی جائے، انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے جس کے تحت تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے محنت سے کام کریں۔ اوکاڑہ۔ اسسٹنٹ کمشنر رب نواز کی ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی ہسپتال میں میڈیکل سروسز کی چیکنگ، ہسپتال کے مختلف وارز میں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کی چیکنگ کی، سٹاف کی حاضری اور ادویات کے سٹاک کا جائزہ لیتے ہوئے صفائی ستھرائی…

حکومت وقت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں۔اکرام الدین

صحافیوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی وقت کی اشد ضرورت ہے۔چیف ایگزیکٹیو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو و جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ کے مرکزی صدر اکرام الدین نے کہا کہ حکومت وقت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی وقت کی اشد ضرورت ہے۔ تین مئی یوم صحافت کے عالمی دن پر بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو و جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ کے مرکزی صدر اکرام الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور دنیا کے صحافیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جن کا قلم ہمیشہ حق سچ اور مظلوموں کی آواز بنا رہتا ہے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے صحافیوں سے مطالبہ ہے کہ پر امن صحافت کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کریں اور وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں اور ظالم کے خلاف اور مظلوم کی آواز بنیں۔ 3 مئی یوم صحافت کے عالمی دن پر انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور دنیا بھر میں شہدائے صحافت کو سلام اور خراج عقیدت پیش کرتا ہوں…