369News

غیرت کے نام پرقتل، ہانیہ عامر اور نعیمہ بٹ نے سنجیدہ سوالات اٹھادیئے

بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کے اندوہناک واقعے پر معروف خوبرواداکارہ ہانیہ عامر اور نعیمہ بٹ نے شدید ردعمل کا اظہار کردیا۔اداکارہ ہانیہ عامر اور نعیمہ بٹ نے سوشل میڈیا پر اس بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے معاشرتی اقدارا و ررویوں پر سنجیدہ سوالات اٹھادیئے۔ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر ایک جملے پر مشتمل تصویر شیئر کی جس میں لکھا کہ اگر عورتیں غیرت کے نام پر قتل کرنے لگیں تو ایک مرد بھی زندہ نہ بچے۔اگرچہ انہوں نے اس پر کوئی تفصیلی کیپشن نہیں لکھا، تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اسے بلوچستان کے واقعے سے جوڑتے ہوئے ایک مضبوط موقف قرار دیاہے۔اداکارہ نعیمہ بٹ نے بھی واقعے کی تصویر شیئر کرتے ہوئےاس کے ساتھ ایک جذباتی کیپشن لکھا کہ بزدلی دیکھنی ہے؟ ہاتھ میں بندوق ہے، بہادری دیکھنی ہے؟ ہاتھ میں قرآن ہے، پوری کہانی یہی ہے۔

ٹی ٹونٹی رینکنگ: بابر اور رضوان کی تنزلی

آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تازہ ترین پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستانی کرکٹرز بابر اعظم اور محمد رضوان کو تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیٹرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ بدستور پہلے نمبر پر موجود جبکہ بھارت کے ابھیشیک شرما کا دوسرا نمبر ہے ۔ اس کے برعکس پاکستان کے بابراعظم ایک درجہ نیچے آکر 13ویں نمبر پر چلے گئے ہیں، جبکہ محمد رضوان بھی ایک درجہ تنزلی کے بعد 14ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ بولرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی نے پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے،انگلینڈ کے عادل راشد کا دوسرا،بھارت کے ویرون چکرورتھی کا تیسرا نمبر ہے۔ آل راؤنڈرز کی کیٹیگری میں بھارت کے ہاردک پانڈیا بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، جبکہ ویسٹ انڈیز کے روسٹن چیز نے سات درجے ترقی کے بعد دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

مٹھی بھر دہشتگرد پاکستان کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے: ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان سمیت پاکستان کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا، یونیورسٹی آمد پر انتظامیہ اور طلبا نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا استقبال کیا،ڈی جی آئی ایس پی آر نے یونیورسٹی کے دورے کے دوران آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ معرکہ حق میں فتح مُبین میں عوام کی حمایت بالخصوص نوجوانوں کا کردار اہم رہا، کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا،ہے اور رہےگا۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھاکہ بلوچ عوام پاکستان سے تاریخ، مذہب، ثقافت اور روایت کے رشتوں میں جُڑی ہے، مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان اور پاکستان کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح پر طلبا و طالبات نے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا اور طلبا و طالبات اور فیکلٹی ممبران نے ایسے مزید انٹریکٹیو سیشنز کے انعقاد کی…

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ امریکا اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی جنگ کے خدشات کے باعث سرمایہ کاروں میں پائی جانے والی تشویش ہے۔ منگل کو تجارتی سرگرمیوں کے دوران برینٹ کروڈ کے نرخ 52 سینٹ ( 0.75 فیصد ) کمی کے بعد 68.69 ڈالر فی بیرل پر آ گئے جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 51 سینٹ ( 0.76 فیصد) کمی کے ساتھ 66.69 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔ماہرین کے مطابق امریکا اور یورپی یونین، جو دنیا کے خام تیل کے بڑے صارفین ہیں، کے درمیان ابھرتی ہوئی تجارتی جنگ کے باعث اقتصادی سرگرمیوں میں ممکنہ کمی اور ایندھن کی طلب میں سست روی کے خدشات نے سرمایہ کاروں کے جذبات پر منفی اثر ڈالا ہے۔ دونوں بینچ مارک تیل کی قیمتوں میں پیر کے روز بھی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔  دوسری جانب پاکستان وناسپتی مینوفیکچرر ایسوسی ایشن  کی جانب سے گھی ملز بند کرنے کی دھمکی کے بعد ملک میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ بڑھ گیا۔   ایسوسی ایشن کے صدر عمر ریحان شیخ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے افسران کی گھی ملوں…

شدید بارشوں کے پیش نظر عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کا الرٹ جاری

ملک بھر میں عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ  کر دیا گیا ہے،ملک بھر میں شدید بارشوں کے پیش نظر عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ عوام کو الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون کے دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جس وجہ سے ٹریفک حادثات، لینڈ سلائیڈنگ، درختوں کا گرنا اور ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے،الرٹ میں سیاحوں کو بارشوں کے دوران غیر ضروری سفر،سیاحتی مقامات پر جانے سے گریز کرنے اور بارشوں کے دوران دریاؤں ندی نالوں کے قریب نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔الرٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ سیاح ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور موسمی حالات سے باخبر رہیں۔

دورہ انگلینڈ : پاکستان شاہینز کےساجد خان زخمی

پاکستان شاہینز کے سکواڈ میں شامل سپنر ساجد خان زخمی ہوگئے جس کے بعد وہ دورہ انگلینڈ کیلئے ٹیم سے باہر ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ٹون برج میں پریکٹس کے دوران دائیں انگوٹھے میں ساجد خان کے فریکچر ہوا۔ ساجد خان پہلی دستیاب پرواز سے وطن واپس لوٹیں گے، جبکہ ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے متبادل کھلاڑی نہیں مانگا گیا۔ پاکستان شاہینز اور پروفیشنل کاؤنٹی کلب کے درمیان پہلا ون ڈے آج بیکنہم میں ہو گا۔ پاکستان شاہینز کے اسکواڈ میں علی زریاب، اذان اویس، فیصل اکرم، حیدر علی، معاذ صداقت، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد سلمان شامل ہیں۔  مبصر خان، موسیٰ خان، مشتاق احمد، عمیر بن یوسف، وکٹ کیپر روحیل نذیر، شاہد عزیز، شامل حسین اور عبید شاہ بھی ایکشن میں نظر آئینگے۔

ایف بی آر کی اصلاحات سے ٹیکس نظام کی بہتری خوش آئند ہے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی اصلاحات سے ٹیکس نظام کی بہتری خوش آئند ہے، عصری تقاضوں سے ہم آہنگ نظام کی تشکیل کیلئے معینہ مدت میں اقدامات یقینی بنائے جائیں، اہداف کا حصول مثبت ہے مگر مزید محنت کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس کو ایف بی آر کی اصلاحات، اقدامات کے نتائج اور گزشتہ مالی سال کے اہداف پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر برائے اکنامک افیئرز ڈویژن احد خان چیمہ، وفاقی وزیر برائے قانون اعظم نذیر تارڑ، چیئرمین ایف بی آر اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ایف بی آر کے انفورسمنٹ اقدامات و دیگر اصلاحات کی بدولت 2024 کی نسبت 2025 میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو میں 1.5 فیصد کا تاریخی اضافہ ہوا، 2024 کے مقابلے مالی سال 30 انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے ڈیجیٹائزیشن سے اہداف کے حصول میں معاونت ملی، اسے مستقل بنیادوں پر پائیدار نظام بنانے کیلئے اقدامات یقینی بنائے جائیں، غیر رسمی معیشت کے سدباب کیلئے انفورسمنٹ کے حوالے سے…

کرینہ کپور کا 20 سال چھوٹے اداکار کے ساتھ رومانس؟مداح حیران رہ گئے

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان ایک بار پھر فلمی حلقوں میں چہ میگوئیاں پیدا کرنے کا باعث بن گئی ہیں۔ تازہ ترین رپورٹس کے مطابق، وہ اپنی اگلی فلم میں ایک بھوت کا کردار نبھاتے ہوئے 20 سال چھوٹے اداکار کے ساتھ رومانس کرتے دکھائی دیں گی۔ یہ منفرد کہانی ’براہمسترا‘ فلم کے مصنف حسین دلال کے قلم سے نکلی ہے، جو بالکل نئے انداز کی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق یہ ایک ایسی مزاحیہ فلم ہوگی جو صنفی حدود سے بالاتر ہو کر بنائی جائے گی، جس میں بھوتوں کے موضوع کو ایک نئے زاویے سے پیش کیا جائے گا۔ اگرچہ ابھی تک نہ تو کرینہ کی ٹیم اور نہ ہی پروڈکشن ہاؤس نے اس منصوبے کی باضابطہ تصدیق کی ہے، لیکن فلمی حلقوں میں اس پر بحث جاری ہے۔ خاص طور پر اداکارہ کے 20 سال چھوٹے اداکار کے ساتھ جوڑی بنانے کے فیصلے نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔یہ یاد رکھنا دلچسپ ہوگا کہ کرینہ کپور کو آخری بار ’سنگھم اگین‘ میں دیکھا گیا تھا، جو باکس آفس پر کامیاب نہ ہوسکی تھی۔ اب وہ میگھنا گلزار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دائرہ‘ میں بھی نظر آئیں گی، جس کی…

اسرائیل اور شام کے درمیان جنگ بندی پر باقاعدہ اتفاق ہوگیا

اسرائیل اور شام کے درمیان جنگ بندی پر باقاعدہ اتفاق ہوگیا،امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرقِ وسطیٰ ٹام باراک نےبھی تصدیق کر دی ہے۔امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرقِ وسطیٰ ٹام باراک کاکہناہے کہ معاہدے کو ترکیہ، اردن اور دیگر ہمسایہ ممالک کی حمایت حاصل ہے۔برطانیہ میں ایئر ٹیٹو شو: پاک فضائیہ کے سی ون 30 طیارے کی پہلی پوزیشنٹام باراک نے دروز، بدو اوردیگر گروہوں سے ہتھیار ڈالنے اور متحدہ شامی شناخت کی تشکیل کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ شامی عوام ہمسایوں کے ساتھ امن، استحکام اور خوشحالی کے ساتھ زندگی گزاریں، جنگ بندی خطے میں کشیدگی کم کرنے کی طرف اہم پیش رفت ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو سمٹ  میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک متاثر کن شخصیت کے مالک ہے،انہوں  نے کہا کہ گزشتہ  ہفتے پاکستانی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی۔  اس دوران ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں پاکستان اور بھارت جنگ رکوانا  میری بڑی کامیابی ہے،دونوں جوہری طاقتیں ایٹمی حملوں کی طرف جاسکتی تھیں۔