369News

شدید بارشوں کے پیش نظر عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کا الرٹ جاری

ملک بھر میں عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ  کر دیا گیا ہے،ملک بھر میں شدید بارشوں کے پیش نظر عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

عوام کو الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون کے دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جس وجہ سے ٹریفک حادثات، لینڈ سلائیڈنگ، درختوں کا گرنا اور ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے،الرٹ میں سیاحوں کو بارشوں کے دوران غیر ضروری سفر،سیاحتی مقامات پر جانے سے گریز کرنے اور بارشوں کے دوران دریاؤں ندی نالوں کے قریب نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔الرٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ سیاح ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور موسمی حالات سے باخبر رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *