369News

 بانی تحریک انصاف کی ضمانت کی 8 اپیلوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری

 چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے لاہور ہائیکورٹ کے بانی تحریک انصاف کی ضمانت کی درخواستیں خارج کرنے کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیئے۔ سپریم کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کی 8 اپیلوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کو قانونی سوالات پر تیاری کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی مختصر سماعت کی جس میں جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی شامل تھے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت کی درخواستیں خارج کرنے کے فیصلے پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ ضمانت کے کیس میں کیس کے مرکزی میرٹس پر کیسے رائے دے سکتی تھی؟ وکلا اس قانونی نقطے پر عدالت کی معاونت کریں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کوئی ایسی فائنڈنگ نہیں دے گی جس سے کسی کا کیس متاثر ہو، کیا ضمانت کیس میں حتمی آبزرویشنز دی جا سکتی ہیں؟ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ آج صرف پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کیا جا رہا ہے، وکلا آئندہ سماعت تک لیگل ایشوز پر تیاری کر لیں، فریقین کے وکلا قانونی سوالات پر…

سٹاک  مارکیٹ میں  ایک اور ریکارڈ ساز دن ، انڈیکس تاریخی بلندی پر پہنچ گیا ، ڈالر سستا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل استحکام کے باعث انڈیکس تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گیا ، تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ماکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ،کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 727واضح رہے گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1547 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 46 ہزار 929 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 5 پیسے کی کمی سے انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے ،40 پیسے کا ہو گیا۔ پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ ، 47 ہزار 656 کی سطح پر پہنچ گیا۔

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ اور خیبرمیں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ 

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ اور خیبر میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔  سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع باجوڑ میں شدت پسندوں کےساتھ ہونے والا جرگہ ناکام ہوگیا جس کے بعد باجوڑ اور خیبر میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  ذرائع کے مطابق قبائلی عمائدین کے جرگے نے  فتنہ الخوارج سے علاقہ چھوڑنے سمیت 3 مطالبات کیے تھے تاہم فتنہ الخوارج نےعلاقہ چھوڑنے سےانکار کردیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ باجوڑ کی تحصیل ماموند کے دوعلاقوں میں تقریبا 300 دہشت گرد موجود ہیں، تحصیل ماموند کی آبادی 3 لاکھ سے زیادہ ہے، 40 ہزار سے زیادہ افراد اپنے علاقے چھوڑ چکے ہیں۔سرکاری ذرائع کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ خیبر میں بھی 350 سے زیادہ دہشت گرد موجود ہیں، خیبراور باجوڑ میں موجود دہشت گردوں میں سے 80 فیصد سے زیادہ افغانی ہیں۔ ذرائع کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند کی آبادی 3 لاکھ سے زیادہ ہے جن میں سے 40 ہزار سے زیادہ افراد اپنےعلاقے چھوڑ چکے ہیں۔   کمشنر مالاکنڈ عابد وزیر نےکہا کہ متاثرین کیلئے رہائش کا انتظام کرلیا گیا ہے، خارمیں107سرکاری عمارتوں میں لوگوں کو ٹھہرانے کے انتظامات کرلیے ہیں،  خار کے سپورٹس کمپلیکس…

سٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار ، ڈالر معمولی سستا 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار ، کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پہلے سیشن کے شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں250 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار 632 پوائنٹس پر پہنچ گیاواضح رہے گزشتہ ہفتے انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 46 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔ دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 9 پیسے سستا ہونے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 282 روپے 38 پیسے ہو گئی ہے۔

حج درخواستیں جمع کرانے کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع

حج درخواستیں جمع کرانے کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہو گا، غیر رجسٹرڈ افراد بھی درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔ رجسٹرڈ افراد کی جانب سے پہلا مرحلہ جو 9 اگست کو ختم ہوا، اس میں 71 ہزار درخواستیں جمع ہوئیں، دوسرے مرحلے میں وہ افراد بھی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں جنہوں نے رجسٹریشن نہیں کرائیاخراجات کی پہلی قسط کے ساتھ درخواستوں کی وصولی کا عمل 11 اگست سے 16 اگست تک جاری رہے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق درخواستیں کم آنے کی صورت میں کوٹہ مکمل کرنے کے لئے پھر موقع دیا جائے گا۔ 12 سال سے کم عمر بچے حج 2026 پر لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی، اس کے علاوہ سعودی عرب سے منظور شدہ ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔بیرون ملک رہنے والے پاکستانی حج کیلئے درخواستیں بمع رقم وزارت حج کے نامزد بینکوں میں جمع کرا سکتے ہیں۔ لانگ حج کیلئے پہلی قسط 5 لاکھ روپے اور شارٹ حج کیلئے پہلی قسط 5 لاکھ 50 ہزار روپے رکھی گئی ہے، جیسے ہی حج کوٹہ مکمل ہو گا درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔

پاکستان میں آج اقلیتوں کا قومی دن منایا جا رہا ہے ، مختلف شہروں میں پروگرامز کا انعقاد

پاکستان میں آج اقلیتوں کا قومی دن منایا جا رہا ہے اور اس حوالے سے مختلف شہروں میں پروگرامز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔پاکستان میں ہر سال 11 اگست کو اقلیتوں کا قومی دن منایا جاتا ہے، یہ دن اس عہد کی یاد دہانی ہے جو قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنے تاریخی خطاب میں کیا تھا کہ مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر کسی شہری کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہوگا، یہاں بلا تفریق ہر ایک کو برابر حقوق حاصل ہیں اور ہر شہری آزاد ہے۔ اقلیتیں پاکستان کی ترقی میں ہمیشہ اہم کردار ادا کرتی رہی ہیں، پاکستان میں اقلیتوں کا مثبت کردار اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک میں مذہبی، لسانی اور صنفی امتیاز سے بالاتر ہو کر فیصلے کئے جاتے ہیں۔ پاکستان کی مسلح افواج میں بھی اقلیتی برادری کی بڑی تعداد ملکی دفاع کا فریضہ سر انجام دے رہی ہے۔ اقلیتی شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر مذہب وطن سے محبت کی تلقین کرتا ہے اور پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے۔ حکومت پاکستان اقلیتوں کی فلاح و بہبو د کیلئے مسلسل کوشاں اور سرگرم عمل ہے، ملک میں بسنے والی اقلیتیں ہمیشہ کی طرح مستقبل میں بھی پاکستان…

مون سون کو بریک لگ گئی ،گلگت کےدنیور نالے میں  لینڈ سلائینڈگ،ملبے تلے دب کر 8 رضاکار جاں بحق

مون سون کوبریک گرمی دوبارہ شروع ،گلگت کےدنیور نالے میں  لینڈ سلائینڈگ،ملبے تلے دب کر  8 رضاکار جاں بحق ہوگئے ۔   تفصیلات کے مطابق  ملک میں جاری موسلادھار بارشوں کے سلسسلہ  کو بریک لگ گئی ، محکمہ موسمیات کے  مطابق آج سے ملک بھر میں گرمی کی شدت  میں اضافے کا امکان ہے ،  درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے ۔  محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں ہلکی بارش کی نوید سنادی،لاہور کاموسم بھی گرم ہونے لگا. دوسری جانب  گلگت کے دنیور نالے میں مٹی کا تودہ گرنے کے باعث8 رضاکار ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے،پولیس کے مطابق مقامی رضاکار سیلاب سے متاثرہ واٹر چینل کی بحالی کا کام کر رہے تھے کہ ان پر مٹی کا تودہ آگرا، لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملبے تلے دب کر 8 رضاکار جاں بحق ہوگئے، جبکہ متعدد افراد کے ابھی تک ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے، حادثے میں زخمی 3 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ مقامی افراد کی جانب سے ریسکیو کا بھی عمل جاری ہے۔

میانوالی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 2 دہشتگرد ، گرفتار ، 6 فرار، بارودی مواد برآمد

میانوالی میں سی ٹی ڈی کی دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی،2 دہشتگرد   ہلاک ،6 فرار ہو گئے ۔   تفصیلات کے مطابق میانوالی میں سی ٹی ڈی کی دہشتگردوں کےخلاف کارروائی کے دوران ،2 دہشتگرد  ہلاک کر دئیے  جبکہ 6 موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔  دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ  پر کارروائی کی گئی ۔ سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ،ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ، 6 دہشتگرد فرار ، ہوگئے، ہلاک دہشتگردوں کے قبضےسے، اسلحہ ، دستی بم اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔

قوم کے ہیرو میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کو سلام، صدر, وزیر اعظم خراج عقیدت

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے ہیرو میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کو ان کے 67 ویں یومِ شہادت پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اپنے الگ الگ پیغامات میں دونوں رہنماؤں نے کہا کہ آج سے 67 برس قبل میجر طفیل محمد نے دشمن کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے مادرِ وطن پر اپنی جان قربان کی۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ پوری قوم میجر طفیل محمد شہید کی قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔ پاکستان آج ان عظیم سپوتوں کی قربانیوں کی بدولت محفوظ ہے اور ہم اپنے تمام ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں۔انہوں نے کہا کہ میجر طفیل محمد شہید کی قربانی قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے اور ہم اپنے شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی اس موقع پر کہا کہ پاکستان کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے جو دشمن کا ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور ان کے نقشِ قدم…

فرانس میں 75 سالہ تاریخ کی بد ترین آگ،13 ہلاک

فرانس کے جنگلات میں لگنے والی شدید ترین آگ سے ایک خاتون سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانس کی 75 سالہ تاریخ میں لگنے والی شدید ترین آگ 17 ہزار ہیکٹر رقبے پر پھیل چکی ہے۔ فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ آگ کو بجھانے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔ فرانسیس حکام نے مزید بتا کہ اس وقت 2 ہزار فائر فائٹرز اور 500 آگ بجھانے والی گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ جنوبی فرانس میں لگنے والی شدید آگ سے اب تک ایک خاتون سمیت 13 افراد ہلاک جبکہ 11 فائر فائٹرز زخمی ہوگئے ہیں جن  2 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔