369News

ہنزہ میں گلیشیئرز پگھلنے سے شاہراہ قراقرم بند، پاک چین زمینی رابطہ منقطع ہو گیا

ہنزہ میں گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کے باعث دریائے ہنزہ میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں مورخون اور گرچہ کے مقامات پر شاہراہِ قراقرم کو شدید نقصان پہنچا، سڑک بند ہونے سے پاکستان اور چین کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔ گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ میں گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کے باعث دریائے ہنزہ میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے، جس سے علاقے میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ مورخون کے مقام پر شاہراہ قراقرم دریائی کٹاؤ کے باعث مکمل طور پر بند ہو چکی ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان اور چین کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔ شاہراہ قراقرم پر ہر قسم کی گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے اور مقامی افراد کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔وادی ہنزہ کے مختلف ندی نالوں اور دریاؤں میں شدید طغیانی دیکھنے میں آئی ہے، جس سے دریاؤں کے اطراف میں آباد آبادیوں کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے ممکنہ نقصانات سے بچنے کے لیے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں۔ ہنزہ میں شسپر گلیشیئر کی جھیل پھٹنے سے آنے والے تباہ کن سیلاب نے…

جنوبی وزیرستان : پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 14 زخمی

جنوبی وزیرستان لوئر میں  پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے  2 افراد جاں بحق، 14 زخمی ہوگئے۔ڈی ایس پی عمران اللہ کے مطابق جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے وانا رستم بازار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے۔  ڈی ایس پی  کے مطابق ریموٹ کنٹرول بم دھماکا پولیس موبائل وین کے قریب ہوا، ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) طاہر شاہ کے مطابق دھماکا اور فائرنگ کے بعد علاقے میں سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس بلند ترین سطح پر، ڈالر بھی سستا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم  ، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔  تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی،کاروبارہ ہفتے کے تیسرے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی ۔  کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 726 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 45 ہزار814 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز انڈیکس نے 2094 پوائنٹس کے اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ ، 45 ہزار کی حد کو چھو لیا تھا۔ دوسری جانب انٹر بینک میں روپے  کے مقابلے میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں کمی آئی ہے۔  ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 57 پیسے کا ہو گیا۔

اسلام آباد: بارش سے برساتی نالے بپھر گئے، پانی گھروں میں داخل، گاڑیاں بھی تیرنے لگیں

اسلام آباد  میں بارش کے بعد  برساتی نالے بپھرنے سے  پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ اسلام آباد میں مارگلہ کے پہاڑوں پر گزشتہ رات کی بارش کے بعد برساتی نالے بپھر گئے جس کے باعث نیو چٹھہ بختاور اور نیو مل شرقی میں سیلابی ریلے کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ سیلابی پانی میں علاقہ مکینوں کا تمام سامان اور فرنیچر بہہ گیا، لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے جب کہ گاڑیاں بھی پانی میں پھنس گئیں۔  اس کے علاوہ  بھارہ کہو، سواں اور پی ایچ اے فلیٹس میں بھی سیلابی پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔دوسری جانب برساتی نالوں میں طغیانی کے باعث کری گاؤں پل کے حفاظتی بند متاثر ہوئے ہیں، برساتی نالے میں جانور اور گھریلو سامان  بہہ گیا، دیہی علاقوں میں قائم ڈیری فارمز بھی بری طرح متاثر ہوئے، بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش متوقع ہے اور مون سون بارشوں کا چھٹا اسپیل 7 اگست تک جاری رہے گا۔

جنوبی وزیرستان : پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 14 زخمی

جنوبی وزیرستان لوئر میں  پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے  2 افراد جاں بحق، 14 زخمی ہوگئے۔ڈی ایس پی عمران اللہ کے مطابق جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے وانا رستم بازار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے۔  ڈی ایس پی  کے مطابق ریموٹ کنٹرول بم دھماکا پولیس موبائل وین کے قریب ہوا، ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) طاہر شاہ کے مطابق دھماکا اور فائرنگ کے بعد علاقے میں سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا اورگرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش سے کئی نشیبی علاقے زیرآب آ گئے جبکہ ملک کے مختلف حصوں میں آج موسلادھار بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کے علاقوں جی سکس، ایف سکس، جی سیون، ایف سیون، آئی ایٹ، ایف ٹین، بنی گالہ، راول چوک اور بہارہ کہو میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے گرمی کا زور توڑدیا،تاہم نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں جس سے مقامی آبادی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔راولپنڈی کے فیض آباد، ڈبل روڈ، شمس آباد، سکس روڈ، کھنہ پل اورگردونواح میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کو نشیبی علاقوں میں نکاسی آب یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔بنوں اور آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے ہیں،محکمہ مو سمیات کے مطابق آج اسلام آباد ، بالائی پنجاب ،خیبر پختونخوا اورکشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے،بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔دوسری طرف محکمہ موسمیات    کے مطابق کراچی میں بادلوں کے ڈیرے ہیں اورآج…

6 ماہ میں ساڑھے 3 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑگئے، ڈاکٹرز اور نرسز کی بڑی تعداد شامل

ملک میں بڑھتی بیروزگاری، معاشی عدم استحکام اور کم تنخواہوں کے باعث رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ میں تقریباً ساڑھے 3 لاکھ پاکستانی افراد ملک چھوڑ گئے۔  ملک چھوڑنے والے افراد میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد سمیت انتہائی تکنیکی افراد بھی شامل ہیں جبکہ ڈاکٹرز سمیت نرسز کے ملک چھوڑ جانے سے ملک کے نظام صحت میں بھی مسائل بڑھنے لگے۔    حالیہ چند سال میں پاکستان سے نرسز بڑے پیمانے پر روزگار کی خاطر بیرون ملک منتقل ہو رہے ہیں، مرد و خواتین نرسز بہتر تنخواہ، محفوظ کام کے حالات اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع کیلئے ملک چھوڑ  رہے ہیں، جس سے پہلے ڈاکٹرز اور دیگر تکنیکی افراد کی طرح نرسز کوخلیجی ممالک، برطانیہ اور کینیڈا جیسے ممالک پرکشش تنخواہوں اور بہتر کام کے ماحول کے ساتھ راغب کر رہے ہیں اور پاکستانی نرسز ایسے ممالک منتقل ہونے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

امریکہ، ایئرایمبولینس طیارہ لینڈنگ کے دوران کریش، 4 افراد ہلاک

ایری زونا، امریکی ریاست ایری زونا میں ایک ایئر ایمبولینس طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو کرتباہ ہو گیا، جسایری زونا، امریکی ریاست ایری زونا میں ایک ایئر ایمبولینس طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو کرتباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئرایمبولینس طیارہ ایک مریض کو لے جا رہا تھا کہ لینڈنگ کے دوران نامعلوم وجوہات کی بنا پرگرکرتباہ ہو گیا۔ کے نتیجے میں طیارے میں سوار 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثہ ایری زونا کے ایک ریموٹ علاقے میں پیش آیا، جہاں فوری طور پرریسکیو اورامدادی ٹیمیں روانہ کی گئیں، طیارے میں کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچ سکا،حکام نے تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) اورنیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ (NTSB) کی ٹیمیں جائے حادثہ پرروانہ ہو گئی ہیں جو تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہیں۔

آن لائن آرڈر پر نیا سیلز ٹیکس قانون نافذ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس رولز 2006 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ایف بی آر نے آن لائن آرڈر کا نیا سیلز ٹیکس قانون نافذ کردیا جس کے مطابق ڈیجیٹل آرڈرز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی کٹوتی ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آن لائن مارکیٹ پلیس، کوریئر اور ادائیگی ایجنٹ سیلز ٹیکس کاٹنے کے پابند ہوں گے۔ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس رولز 2006 میں نیا باب شامل کیا ہے، کیش آن ڈیلیوری پر بھی سیلز ٹیسک کی کٹوتی لازم قرار دی گئی ہے۔ایف بی آر نے نئے فارم ایس ٹی آر 36 اور ایس ٹی آر 34 متعارف کروادیے، ہر ماہ کی 10 تاریخ تک ایس ٹی آر 35 فارم جمع کروانا لازمی ہوگا، ادایگی کے ذریعے کاٹی گئی رقم ایف بی آر کو جمع کروانا ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کوریئرز بھی سیلز ٹیکس کی کٹوتی کے پابند ہوں گے، کوریئر ہر ماہ ایس ٹی آر 36 فارم ایف بی آر کو جمع کروائیں گے۔ آن لائن مارکیٹ پلیس کو ایس ٹی آر 34 فارم کے ذریعے آرڈرز کی رپوٹ دینا ہوگی، آن لائن پلیٹ فارمز کو ہر سپلائر کے آرڈرر کی تفصیل دینا لازم ہے، اگر مارکیٹ پلیس…

پیسے جمع کرانے کے باوجود حج سے محروم رہ جانے والے عازمین کیلئے خوشخبری

پیسے جمع کرانے کے باوجود رواں برس حج سے محروم رہ جانے والے عازمین کیلئے خوشخبری آگئی۔ ذرائع کے مطابق حج سے محروم رہ جانے والے عازمین انہی پیسوں میں آئندہ برس حج کرسکیں گے، پرائیویٹ حج آپریٹرز ہوپ نے وزارت مذہبی امور کو یقین دہانی کرا دی ہے، پرائیویٹ آپریٹرز عازمین سے کوئی اضافی رقم وصول نہیں کریں گے، ہوپ نے وزارت مذہبی امور کو یقین دہانی کرائی ہے کہ  آئندہ برس 25 سے 26 ہزار عازمین کو حج پر بھجوائے گی اس کی تصدیق وزیر مذہبی امور نے بھی کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ روان سال رہ جانے والے عازمین کے 36 ارب روپے سعودی عرب میں ہیں، سعودی بینکوں میں پاکستانی عازمین کے 490 ملین ریال موجود ہیں، پرائیویٹ حج آپریٹرز عازمین سے کوئی اضافی رقم نہیں لیں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال پرائیویٹ حج  آپریٹرز 63  کے کوٹے پر مکمل بکنگ نہیں کر سکے تھے جس کی وجہ سے 26 ہزار عازمین پیسے جمع کروانے کے باوجود حج نہیں کرسکے تھے اس معاملے پر سینیٹ کمیٹی نے وزارت مذہبی امور اور پرائیویٹ آپریٹرز کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔