جنوبی وزیرستان لوئر میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے 2 افراد جاں بحق، 14 زخمی ہوگئے۔
ڈی ایس پی عمران اللہ کے مطابق جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے وانا رستم بازار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے۔
ڈی ایس پی کے مطابق ریموٹ کنٹرول بم دھماکا پولیس موبائل وین کے قریب ہوا، ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) طاہر شاہ کے مطابق دھماکا اور فائرنگ کے بعد علاقے میں سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔