369News

پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی اور فریٹ مارجن میں اضافہ

جائیں تو جائیں کہاں؟پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی ڈھائی روپے فی لیٹر بڑھا دی گئی، ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی 20 پیسے فی لیٹر بڑھا دیا گیا، پیٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی ڈھائی روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے، پیٹرولیم مصنوعات پر تقریبا 100 روپے لیٹر ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی اور فریٹ مارجن میں اضافہ کردیا گیا، پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی ڈھائی روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل پر فریٹ مارجن 20 پیسے فی لیٹر بڑھا دیا گیا، پیٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی ڈھائی روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیزل پرلیوی 74.51 سے بڑھا کر 77.01 روپے فی لیٹر کردی گئی جبکہ ڈیزل فریٹ مارجن 6 روپے 24 پیسے فی لیٹر کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر لیوی 75 روپے 52 پیسے سے بڑھا کر 78 روپے 2 پیسے فی لیٹرکردیا گیا، پیٹرول اور ڈیزل پر کلائیمیٹ سپورٹ لیوی 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہے جو برقرار رکھا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق  پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہے، پیٹرول اور ڈیزل پر ڈسٹری بیوٹرز مارجن 7 روپے 87 پیسے فی لیٹر ہے،…

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کتنے خاندانوں  کو بلاسود قرضہ فراہم کیا جا چکا، تفصیل سامنے آگئی

حکومت پنجاب کی جانب سے 62 ہزار سے زائد خاندانوں کو بلا سود قرضہ فرہم کیا جا چکا ہے۔ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ماہ میں 14 ارب روپے سے زائد رقم 19 ہزار 677 خاندانوں میں تقسیم کی گئی، وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کے مطابق مجموعی طور پر 8 ہزار 400 گھر مکمل اور 51 ہزار سے زائد زیر تعمیر ہیں۔بلال یاسین نے کہا کہ جولائی میں 3 ہزار 215 گھر مکمل ہوئے ، ہزاروں افراد اپنے گھر منتقل ہوچکے ہیں۔ ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان نے وزیر ہاؤسنگ کو اہداف کی پیشرفت پر بریفنگ دی جس پر بلال یاسین نے کہا کہ مکمل ہونیوالے گھروں کے مکینوں کی جلد وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کروائیں گے۔

 پاک فوج میں جدید ہیلی کاپٹر شامل، فیلڈ مارشل کا آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان

پاک فوج کی جنگی قوت میں جدید ترین ہیلی کاپٹر Z-10ME کی صورت میں اضافہ ہو گیا جو ہر موسم میں ہر وقت نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا اورجدید ہیلی کاپٹر کی پاکستان آرمی ایوی ایشن میں شمولیت کی تقریب کی صدارت کی، مظفرگڑھ فائرنگ رینج میں Z-10ME ہیلی کاپٹر کی فائر پاور کا مظاہرہ کیا گیا، فیلڈ مارشل نے مشترکہ ہتھیاروں کی حکمت عملی کے کامیاب مظاہرے کو سراہاآئی ایس پی آر کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر جدید ترین ہے، ہر موسم میں اور رات کے کسی بھی وقت درست نشانہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ ہیلی کاپٹر جدید ریڈار، الیکٹرانک وارفیئر اور نائٹ سٹرائیک کی صلاحیت سے لیس ہےیہ بھی بتایا گیا کہ اس جدید نظام کی شمولیت ایوی ایشن کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے، یہ ہیلی کاپٹر فضائی اور زمینی اہداف کے خلاف فوج کی کارروائیوں کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرے گاآئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ فیلڈ مارشل نے ماہرینِ تعلیم اور سول سوسائٹی کے اراکین سے بھی ملاقات کی اور قومی…

لاہور: 4 افراد کی خاتون کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی، 2 پولیس مقابلے میں ہلاک

لاہور میں خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے 4 میں سے 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔ پولیس حکام کا بتنا ہے کہ لاہور کے علاقے چوہنگ میں 4 افراد نے ایک خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپا مارا گیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں 2 ملزمان ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔دوسری جانب بیگم کوٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش ملزم گرفتار کر لیا۔ ملزم ورغلاء کر معصوم بچے کو اپنے کمرے میں لے گیا اور زیادتی کرنے لگا، بچے کی چیخ پکار سے ملزم موقع سے بھاگ گیا۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کاروائی کرتے ملزم کو گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہین۔

نادرا میں ملازمت کیلئے درخواست دینے کا آن لائن طریقہ

اگر آپ نادرا میں ملازمت کے خواہشمند ہیں تو خوشخبری ہے کہ اب نادرا میں ملازمت کے لیے درخواست دینا پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہوگیا ہے۔ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے نادرا کیریئر پورٹل پر سنگل سائن آن (ایس ایس او) سے سائن ان کریں، اپنا کیریئر ڈیش بورڈ کھولیں اور گھر بیٹھے آن لائن درخواست جمع کروائیں۔ سب سے پہلے اپنا اکاؤنٹ رجسٹرڈ کروائیں، موبائل فون پر موبائل ایپ کھولیں، لاگ ان پیج کھول کر رجسٹریشن بٹن پر کلک کریں۔ متعلقہ خانوں میں اپنا نام، موبائل نمبر، ای میل ایڈٖریس اور دیگر معلومات مکمل کرنے کے بعد 8 ہندسوں پر مشتمل پاس ورڈ لکھیں اور پھر وہی پاس ورڈ کنفرم کریں اس کے بعد، اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کرکے تاریخ پیدائش یا ایشو ڈیٹ کا آپشن سلیکٹ کرکے نیکسٹ پر کلک کریں۔ اس کے بعد اکاؤنٹ کی ویریفکیشن کا مرحلہ شروع ہوگا، پروسیڈ ٹو لاگ ان پر کلک کریں، اپنا ای میل ایڈریس، پاس ورڈ لکھ کر لاگ ان پر کلک کریں، اپنی تصویر لینے کے لیے کیپچر پر جائیں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ تصویر کا بیک گراؤنڈ سفید ہو، اس کے بعد اپلائی پر کلک کرکے ڈن کریں۔ تصویری کی ویریفکیشن کے بعد…

حکومت نے شہریوں پرپیٹرولیم لیوی کا بوجھ مزید بڑھایا

وفاقی حکومت نے شہریوں پرپیٹرولیم لیوی کا بوجھ مزید بڑھاتے ہوئےپیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر پر لیوی میں 2 روپے 50 پیسے کا اضافہ کردیا۔ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی 74 روپے 51پیسے سے بڑھا کر 77 روپے ایک پیسے  جبکہ پیٹرول پر لیوی 75 روپے 52 پیسے سے بڑھا کر 78 روپے 2 پیسے فی لٹر کر دی گئی ہے۔وفاقی حکومت پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر کلائمٹ سپورٹ لیوی الگ سے وصول کررہی ہے،پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر 2 روپے 50 پیسے کلائمٹ سپورٹ لیوی عائد ہے۔

امریکا نے پاکستانی برآمدات پر19فیصد، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا

امریکا نے پاکستانی برآمدات پر19فیصد ٹیرف عائد کردیا جبکہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ امریکی صدرنے مختلف ممالک پرٹیرف سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے، امریکا نے کینیڈا پرٹیرف 25 فیصد سے بڑھا کر35 فیصد کردیا، بھارت پر25فیصد، بنگلہ دیش پر20، ترکیہ اور اسرائیل پر15فیصد ٹیرف لگایا گیا۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق جنوبی افریقہ پر30، ویتنام پر20، وینزویلا پر15فیصد ٹیرف عائد کیا گیا، سوئٹرز لینڈ پر39،عراق پر35، جاپان پر15 فیصد ٹیرف لگایا گیا، لیبیا پر30 فیصد، میانمار پر40 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا، نئے ٹیرف کا اطلاق آج سے ہوگا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ تجارتی مذاکرات، باہمی مشاورت و سفارشات اور معلومات کی بنیاد پر ٹیرف لگایا۔ سینئر امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ٹیرف سے متعلق چین کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، بھارت کے ساتھ اختلافات راتوں رات حل نہیں ہوسکتے، بھارت کے ساتھ برکس اور روس پر جغرافیائی سیاسی اختلافات شامل ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور امریکا کے مابین تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پایا تھا، اس معاہدے کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر اپنی پوسٹ کے ذریعے کیا تھا، معاہدے کا مقصد دو طرفہ تجارت کا فروغ، منڈی…

سینیٹ الیکشن ،پیپلزپارٹی کی امیدوار ن لیگ کی امیدوار کے حق میں دستبردار

ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر سینٹ انتخابات کے لئے پیپلزپارٹی کی امیدوار ن لیگ کی امیدوار کے حق میں دستبردارہوگئیں۔ثانیہ نشتر کی خالی ہونےوالی نشست پر سینٹ انتخابات کے لئےراحیلہ بی بی نے دستبردار ہونے سے متعلق ریٹرننگ آفیسر کو خط لکھ دیاہے۔ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر سینٹ انتخابات کے لئے پیپلزپارٹی کی امیدوار ن لیگ کی امیدوار کے حق میں دستبردارہوگئیں۔ثانیہ نشتر کی خالی ہونےوالی نشست پر سینٹ انتخابات کے لئےراحیلہ بی بی نے دستبردار ہونے سے متعلق ریٹرننگ آفیسر کو خط لکھ دیاہے۔

  آسٹریلیا کا 16سال سے کم عمربچوں پر یوٹیوب کے استعمال پر پابندی کا اعلان

آسٹریلیا نے بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر دنیا کی پہلی جامع پابندی کے تحت یوٹیوب کو بھی شامل کر لیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق  ابتدائی طور پر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا تھا، تاہم اب حکومت نے یہ فیصلہ واپس لیتے ہوئے یوٹیوب کو بھی ان پلیٹ فارمز میں شامل کر دیا ہے جن پر پابندی دسمبر سے نافذ ہوگی۔ غیر ملکی خبر رساں کی رپورٹ کے مطابق  اس پابندی کے تحت 16 سال سے کم عمر بچے یوٹیوب ویڈیوز تو دیکھ سکیں گے، لیکن انہیں پلیٹ فارم پر اکاؤنٹ بنانے کی اجازت نہیں ہوگی، جو ویڈیوز اپ لوڈ کرنے یا کمنٹس جیسے انٹریکشن کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ یوٹیوب، جو گوگل کی ملکیت ہے، کا مؤقف تھا کہ اسے سوشل میڈیا کے زمرے میں شامل نہیں کیا جانا چاہیے کیونکہ یہ نوجوانوں کے لیے “فائدہ مند اور تعلیمی مواد فراہم کرتا ہے”۔ تاہم آسٹریلیا کی ای سیفٹی کمشنر جولی انمین گرانٹ نے یوٹیوب کو پابندی میں شامل کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ 10 سے 15 سال کی عمر کے بچوں میں ” نقصان دہ مواد” دیکھنے کے حوالے سے یہ سب سے زیادہ رپورٹ ہونے والا پلیٹ…

آسٹریلیا کا جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 اور ون ڈے  سکواڈز کا اعلان

آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹی 20 اور ون ڈے سکواڈز کا اعلان کردیا، دونوں  سکواڈ میں 14، 14 کھلاڑی ہوں گے، دونوں فارمیٹس میں قیادت مچل مارش کریں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کیلئے 14، 14 رکنی اسکواڈز کا اعلان کردیا، مچل مارش دونوں فارمیٹس میں آسٹریلیا کی قیادت کریں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 اور ون ڈے سیریز ڈارون، کیئرنز اور مکائے میں کھیلی جائیں گی۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پیٹ کمنز اور مچل  سٹارک ون ڈے سیریز کا حصہ نہیں ہیں، مچل اوون کو شاندار کارکردگی پر پہلی بار ون ڈے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، ٹریوس ہیڈ اور جوش ہیزل ووڈ دونوں فارمیٹس میں شامل ہیں، میتھیو شارٹ بھی انجری سے صحتیابی کے بعد اسکواڈ کا حصہ ہوں گے، اسپنر میٹ کوہنمن ٹی 20 اسکواڈ میں شامل ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ لیانس مورس کی پاکستان کیخلاف نومبر کے بعد پہلی بار  سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، شان ایبٹ، جیک فریزر، مک گریک، تانویرد سنگھا، کوپر کونیلی اور ایرون ہارڈی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔