369News

فرانس میں 75 سالہ تاریخ کی بد ترین آگ،13 ہلاک

فرانس کے جنگلات میں لگنے والی شدید ترین آگ سے ایک خاتون سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانس کی 75 سالہ تاریخ میں لگنے والی شدید ترین آگ 17 ہزار ہیکٹر رقبے پر پھیل چکی ہے۔

فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ آگ کو بجھانے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔

فرانسیس حکام نے مزید بتا کہ اس وقت 2 ہزار فائر فائٹرز اور 500 آگ بجھانے والی گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

جنوبی فرانس میں لگنے والی شدید آگ سے اب تک ایک خاتون سمیت 13 افراد ہلاک جبکہ 11 فائر فائٹرز زخمی ہوگئے ہیں جن  2 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *