369News

قائداعظم کا یوم وفات آج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم وفات انتہائی عقیدت و احترام سے آج منایا جارہا ہے، اس موقع پر سرکاری اور نجی سطح پر مختلف تقریبات کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ آج مختلف تقریبات میں بابائے قوم کو بھرپور طریقے سے خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ بانی پاکستان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ہوگی۔ بانی پاکستان کے مزار پرسیاسی شخصیات، مسلح افواج کے نمائندے اور شہری حاضری دیں گے اور پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی۔بابائے قوم کے یوم وفات کے سلسلے میں مختلف تنظیموں کی جانب سے ملک بھر میں سیمینارز، مذاکروں اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

ٹرمپ کا قریبی ساتھی امریکی قدامت پسند تجزیہ کارچارلی کرک قاتلانہ حملے میں ہلاک

امریکی قدامت پسند تجزیہ کارچارلی کرک قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے چارلی کرک کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکی نوجوانوں کے خیالات کرک سے بہتر کوئی نہیں سمجھ سکا،ڈونلڈ ٹرمپ نےواقعے پراظہار افسوس کرتے ہوئےملک میں 3روزہ سوگ کا اعلان کردیاہے،وائٹ ہاؤس سمیت ملک بھر میں اتوار تک امریکی پرچم سرنگوں رہے گا۔ چارلی کرک یوٹا ویلی یونیورسٹی میں فائرنگ سے شدید زخمی ہوئے تھے،ان کی سرجری کی گئی جو کامیاب نہ ہو سکی،پولیس نے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیاہے،کرک کو 200 گز کے فاصلے پر واقع ایک عمارت سے نشانہ بنایا گیا، چارلی کرک کو ٹرانس جینڈرز سے متعلق تقریر کے دوران گولی ماری گئی تھی۔چارلی کرک یوکرینی حکومت کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں،وہ یوکرین کو فوجی امداد کے مخالف  اورروس سے سفارتی تعلقات کی بحالی کی بھی وکالت کرتے تھے۔ ایف بی آئی کاکہنا ہے کہ چارلی کرک کی ہلاکت سیاسی قتل ہے، فائرنگ ممکنہ طور پر یونیورسٹی کیمپس کی چھت سے کی گئی۔

سیلابی ریلےسندھ میں داخل، مظفر گڑھ میں 8 افراد سیلاب میں ڈوب گئے، 2 کو بچا لیا گیا

پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد  سیلابی ریلے سندھ میں داخل ہوگئے، مظفر گڑھ علی پور کے علاقے سیت پور میں 8 افراد سیلاب میں ڈوب گئے، 2 افراد کو  بچا لیاگیا،ایک بچے کی لاش نکال لی گئی جبکہ 5 کی تلاش جاری ہے۔   تفصیلات کے مطابق  پنجاب میں تباہی مچانے کے  بعد سیلابی ریلے  سندھ میں داخل ہو گئے۔ہیڈ پنجند پر بہاؤ بڑھ کر 4لاکھ75ہزار کیوسک ہوگیا، گڈو اور سکھر بیراج پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال ہوگئی ۔  گڈو بیراج پر 4 لاکھ 43 ہزار اور سکھر بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 85 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی، پانی کا لیول کم کرنے کیلئے بیراج کے تمام گیٹ کھول دیئے گئے۔مظفر گڑھ علی پور کے علاقے سیت پور میں 8 افراد سیلاب میں ڈوب گئے، 2 افراد بچا لیے گئے۔ ایک بچے کی لاش نکال لی گئی جبکہ 5 کی تلاش جاری ہے۔لودھراں میں حفاظتی بند ٹوٹنے پر حیات پور، مراد پور اور پیپل والا سمیت متعدد بستیاں زیر آب آ گئیں،سیلاب میں پھنسے تین لڑکوں کو ریسکیو کرلیا گیا۔  دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق ضلع بہاولپور کے 98 مواضعات پانی میں مکمل اور جزوی طور پر ڈوبے…

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مری کے تعلیمی اداروں کا دورہ

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے مری کے تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور طلبہ کے ساتھ معلوماتی گفتگو کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ خصوصی نشست میں آرمی پبلک سکول، کونوینٹ جیسس اینڈ میری اور پریزنٹیشن کونوینٹ کے طلبہ اور اساتذہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر طلبہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ سوال جواب بھی کئے، نشست کے اختتام پر طلبہ نے اپنے تاثرات کا اظہار کیاطلبہ کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان قوم کا فخر ہیں، پاک افواج نے ہر مشکل گھڑی میں وطن کا دفاع کیا ہے اور ہمیشہ کرتی رہیں گی، نوجوان نسل پر امید ہے کہ پاکستان کا مستقبل نہایت روشن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بطور طلبہ ہمیں ملک دشمن پروپیگنڈا اور جھوٹی معلومات سے بچنا ہوگا، پاک فوج ہم سے ہے اور ہم پاک فوج سے ہیں۔ اس موقع پر اساتذہ کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل اپنی فکری ذمہ داری کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کی ترقی میں کردار ادا کرے۔

نیپال میں پرتشدد کریک ڈاؤن،منیشا کوئرالہ نے  آواز بلند کردی

نیپالی نژاد بھارتی اداکارہ منیشا کوئرالہ نے نیپال میں مظاہرین کیخلاف جاری پرتشدد کریک ڈاؤن پرآوازبلندکردی۔منیشا کوئرالہ نے سوشل میڈیا پر نیپالی زبان میںایک پیغام جاری کیا ہے جس کیساتھ خون سے بھرے ایک جوتے کی تصویر شیئر کی ہے۔ اداکارہ نے نیپالی زبان میں لکھا کہ آج نیپال کیلئے ایک سیاہ دن ہے جب گولیوں کے ذریعے عوام کی آواز دبانے کی کوشش کی گئی اور بدعنوانی کیخلاف عوام کے غصے اور انصاف کے مطالبے کا جواب گولیوں سے دیا گیا۔معروف اداکارہ کی جانب سے یہ پیغام جنریشن زی کے مظاہرین پر ہونے والے پرتشدد کریک ڈاؤن کے بعد سامنے آیا ہے جنہوں نے بدعنوانی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر حکومت کی متنازع پابندی کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا تھا۔ واضح رہے کہ نیپال میں جنریشن زی کی جانب سے وزیرِ اعظم کے پی شرما اولی کی سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف مظاہرے ہوئے جن کے نتیجے میں 21 اموات ہوچکی ہیں اور 250 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

طوفانی بارش، کراچی میں اربن فلڈنگ کے مناظر ، پانی گھروں میں داخل

تیز بارش سے کراچی میں پانی ہی پانی ،شہرمیں اربن فلڈنگ۔ ملیر اور لیاری ندی میں طغیانی ، دیگر چھوٹے بڑے نالے بھی بھر گئے۔  تفصیلات کے مطابق کراچی میں طوفانی بارش کےبعد صورتحال خراب ہوگئی ہے، شہرقائد میں اربن فلڈنگ کے مناظر ہیں ، دیاں ابل پڑی ہیں اور سڑکوں پر پانی ہی پانی ہے۔  پانی گھروں میں داخل ہو گیا ،ملیر،سرجانی، پی آئی بی، عیسیٰ نگری زیر آب آگئے ،گلشن حدید، کورنگی کاز وے ، نشتر بستی ،شفیق کالونی  چیف سیکریٹری سندھ کی درخواست پر پاک فوج مددکیلئے پہنچ گئی۔رینجرز اہلکار بھی ریسکیو آپریشن میں شامل ہیں  ۔سپرکراچی میں موسلادھار بارش کے بعد تھڈو ڈیم میں بھی پانی کی سطح بلند ،، پانی موٹروے ایم9 تک پہنچ گیا۔ سیلابی پانی اسکیم 33 کے رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا ،سعدی ٹاؤن اور اطراف کے علاقوں کے مکین پھنس گئے۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے رات سڑکوں پر گزاری۔ شہر کے مختلف مقامات کا دورہ،ایم نائن موٹروے ، لیاری ندی اور ملیر ندی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ کہا، شدید بارش کے باعث ندی میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا ہے۔ملیر ندی میں کبھی اتنا پانی نہیں دیکھا۔ نکاسی آب کی کوشش جاری ہے۔ چار مقامات پر ریلیف کیمپ بنا دیے گئے۔ …

9 مئی و توشہ خانہ کیسز: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت 7 اکتوبر تک برقرار رکھی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 9 مئی واقعات، اقدامِ قتل اور احتجاج کے مقدمات میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں توسیع دی جبکہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں جعلی رسیدوں کے الزام پر عبوری ضمانت میں بھی توسیع کر دی گئی۔سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر آج بھی فیصلہ نہ سنایا جاسکا جبکہ بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر دلائل مکمل نہیں ہوسکے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر اکٹھا فیصلہ سنایا جائے گا۔ سماعت کے موقع پر بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ایڈووکیٹ خالد یوسف چودھری پیش ہوئے، ان کے خلاف تھانہ ترنول، کراچی کمپنی، کوہسار سمیت دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

یو این اجلاس میں شرکت سے روکنے کے حربے، امریکا کا فلسطینی وفد کو ویزا دینے سے انکار

امریکا نے فلسطینی وفدکویو این جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے ویزا دینے سے انکار کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی کانفرنس نیویارک کے بجائے جنیوا میں کرانے کے مطالبات میں اضافہ ہورہا ہے تاہم جنرل اسمبلی کا اجلاس آج سے نیویارک میں شروع ہونا ہے جس میں فلسطین کو تسلیم کرنے سے متعلق اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔ جنرل اسمبلی میں اعلیٰ سطح کے مباحثے 23 سے27 ستمبرتک ہوں گے اور یو این جنرل اسمبلی کا اجلاس 29 ستمبر کو ختم ہوگا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ ٹرمپ انتظامیہ نے فلسطینی صدر اور وفد کو ویزے دینے سے انکار کردیاہے۔1988میں بھی امریکا نے پی ایل او کے سربراہ یاسر عرفات کو نیویارک آنے سے روک دیا تھا اور تاریخ میں یہ پہلاموقع ہےکہ پورے فلسطینی وفدہی کو امریکا آنے سے روک دیا گیا ہے، اس کا مقصداوسلو معاہدےکے بعد فلسطینی تاریخ کے ایک اہم ترین ایونٹ میں شرکت کو روکنا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہےکہ دو ریاستی حل سے متعلق جنرل اسمبلی کی ایک روزہ کانفرنس 22 ستمبرکو نیویارک میں ہونا ہے، سعودی عرب اور فرانس کی زیرقیادت کانفرنس میں فلسطینی صدرکو شرکت کرنا تھی جب کہ سیشن میں برطانیہ، فرانس، آسٹریلیا،کینیڈا اور…

موسلادھار بارشیں، کراچی میں آج 4 سے 6 سپیل متوقع ، فیصل آباد میں تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

 ملک  بھر میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ،سندھ پر  اثر انداز  مون سون سسٹم ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہو گیا،فیصل آباد میں  ریکارڈ توڑ 320 ملی میٹر بارش   نے  تمام سابقہ ریکارڈز کو پیچھے چھوڑ دیا۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آج سسٹم کراچی کے قریب سے گرزتے ہوئے 100ملی میٹر  سے  زائد بارش برسا سکتا ہے۔  ترجمان محکمہ موسمیات   نے کہا کہ آج کراچی میں بارش کے 4 سے 6 سپیل ہونے ہیں جن میں موسلادھا ر سے شدید موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔   شہر میں موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ غیر معمولی بات ہے کہ ستمبر کے مہینے میں بھارت کی جانب سے سندھ میں ڈیپریشن یا ڈیپ ڈیپریشن داخل ہورہا ہے، اس کا راستہ بھی کافی پیچیدہ ہے۔ موسلادھار بارش کے پیش نظر کراچی کی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں آج ہونے والے امتحانات ملتوی کردیے گئے، ورک فرام ہوم پالیسی بھی نافذ کردی گئی، وائس چانسلر کے مطابق آج تمام کلاسز   آن لائن ہوں گی۔حیدرآباد میں چار گھنٹے سے جاری بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقے، اہم شاہراہیں اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے، بارش کی صورت…

بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا،ملتان کےاطراف مقامی آبادی کا انخلاجاری

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے پر ہیڈ گنڈا سنگھ والا پر پانی کا بہاؤ بڑھنے لگا، 3 لاکھ 27 ہزار کیوسک کا ریلا گزرنے سے متعدد دیہات زیر آب آگئے، دریائے چناب نے ملتان کی تحصیل جلال پور پیر والا میں تباہی مچادی، 100 سے زائد بستیاں سیلابی پانی میں ڈوب گئیں، ہیلی کاپٹرز اور کشتیوں کے ذریعے ریسکیو آپریشن جاری رہا۔ متاثرہ علاقوں سے ہزاروں افراد نقل مکانی کر گئے، سیلابی پانی شہر کے بند تک پہنچ گیا، ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا، شہر کو بچانے کیلئے وہاڑی پل بند کو توڑ دیا گیا، آئندہ 12 گھنٹے انتہائی اہم قرار دے دیئے گئے، مساجد میں اعلانات کئے گئے شہری علاقہ فوری خالی کردیں۔ دریائے چناب کے منہ زور ریلوں سے لیاقت پور میں بھی 35 دیہات ڈوب گئے، جلال پور پیر والا میں تیز بارش ہوئی، سیلاب متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، عارف والا دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال برقرار رہی۔ ٹبی لال بیگ کے قریب سیلاب متاثرین نے سڑک پر کٹ لگا دیا، ریلا تیزی سے عارف والا بہاولنگر روڈ کی طرف بڑھنے لگا، جلالپور پیر والا کے قریب سیلابی پانی میں 4 افراد ڈوب گئے، 16 سالہ لڑکے اور 15 سالہ لڑکی…