369News

طوفانی بارش، کراچی میں اربن فلڈنگ کے مناظر ، پانی گھروں میں داخل

تیز بارش سے کراچی میں پانی ہی پانی ،شہرمیں اربن فلڈنگ۔ ملیر اور لیاری ندی میں طغیانی ، دیگر چھوٹے بڑے نالے بھی بھر گئے۔

 تفصیلات کے مطابق کراچی میں طوفانی بارش کےبعد صورتحال خراب ہوگئی ہے، شہرقائد میں اربن فلڈنگ کے مناظر ہیں ، دیاں ابل پڑی ہیں اور سڑکوں پر پانی ہی پانی ہے۔

 پانی گھروں میں داخل ہو گیا ،ملیر،سرجانی، پی آئی بی، عیسیٰ نگری زیر آب آگئے ،گلشن حدید، کورنگی کاز وے ، نشتر بستی ،شفیق کالونی  چیف سیکریٹری سندھ کی درخواست پر پاک فوج مددکیلئے پہنچ گئی۔رینجرز اہلکار بھی ریسکیو آپریشن میں شامل ہیں  ۔سپرکراچی میں موسلادھار بارش کے بعد تھڈو ڈیم میں بھی پانی کی سطح بلند ،، پانی موٹروے ایم9 تک پہنچ گیا۔ سیلابی پانی اسکیم 33 کے رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا ،سعدی ٹاؤن اور اطراف کے علاقوں کے مکین پھنس گئے۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے رات سڑکوں پر گزاری۔ شہر کے مختلف مقامات کا دورہ،ایم نائن موٹروے ، لیاری ندی اور ملیر ندی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ کہا، شدید بارش کے باعث ندی میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا ہے۔ملیر ندی میں کبھی اتنا پانی نہیں دیکھا۔ نکاسی آب کی کوشش جاری ہے۔ چار مقامات پر ریلیف کیمپ بنا دیے گئے۔ 

 محکمہ مو سیمیات نے  کراچی میں تیز بارش 11ستمبر تک برسنے کی پیش گوئی کر دی  ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *