369News

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مری کے تعلیمی اداروں کا دورہ

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے مری کے تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور طلبہ کے ساتھ معلوماتی گفتگو کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ خصوصی نشست میں آرمی پبلک سکول، کونوینٹ جیسس اینڈ میری اور پریزنٹیشن کونوینٹ کے طلبہ اور اساتذہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر طلبہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ سوال جواب بھی کئے، نشست کے اختتام پر طلبہ نے اپنے تاثرات کا اظہار کیاطلبہ کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان قوم کا فخر ہیں، پاک افواج نے ہر مشکل گھڑی میں وطن کا دفاع کیا ہے اور ہمیشہ کرتی رہیں گی، نوجوان نسل پر امید ہے کہ پاکستان کا مستقبل نہایت روشن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بطور طلبہ ہمیں ملک دشمن پروپیگنڈا اور جھوٹی معلومات سے بچنا ہوگا، پاک فوج ہم سے ہے اور ہم پاک فوج سے ہیں۔

اس موقع پر اساتذہ کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل اپنی فکری ذمہ داری کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کی ترقی میں کردار ادا کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *