میانوالی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 2 دہشتگرد ، گرفتار ، 6 فرار، بارودی مواد برآمد
میانوالی میں سی ٹی ڈی کی دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی،2 دہشتگرد ہلاک ،6 فرار ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق میانوالی میں سی ٹی ڈی کی دہشتگردوں کےخلاف کارروائی کے دوران ،2 دہشتگرد ہلاک کر دئیے جبکہ 6 موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔ دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ پر کارروائی کی گئی ۔ سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ،ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ، 6 دہشتگرد فرار ، ہوگئے، ہلاک دہشتگردوں کے قبضےسے، اسلحہ ، دستی بم اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔