369News

ایئر انڈیا حادثے کی ابتدائی رپورٹ، فیول سوئچ بند ہونے کا معمہ اور اہم معلومات کی عدم دستیابی جو قیاس آرائیوں کو جنم دے رہی ہے

انڈیا کی ریاست احمد آباد میں گذشتہ ماہ ایئر انڈیا کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ نے جہاں اس معاملے سے جڑے چند سوالوں کے جوابات فراہم کیے ہیں وہیں ٹیک آف کے فوراً بعد جہاز کے کریش ہونے سے متعلق نئی قیاس آرائیوں نے بھی جنم لیا ہے۔ ایئر انڈیا کی فلائٹ 171 ٹیک آف کے بعد بمشکل 40 سیکنڈ تک فضا میں رہنے کے بعد ایئرپورٹ کے نزدیک واقع ایک گنجان آباد علاقے میں گِر کر تباہ ہو گئی تھی۔ اسے انڈیا کی ہوابازی کی تاریخ کے سب سے پراسرار حادثات میں سے ایک میں شمار کیا جا رہا ہے۔ اس حادثے میں طیارے پر سوار 241 افراد اور زمین پر موجود 19 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ ایک مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا تھا۔ اس حادثے کی تحقیقات کرنے والے انڈین ادارے ’ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹیگیشن بیورو‘ (اے اے آئی بی) کی جانب سے سنیچر کے روز شائع کی جانے والی ابتدائی رپورٹ اس ضمن میں سامنے آنے والی پہلی رپورٹ ہے۔

قومی کرکٹر نے پاکستان چھوڑ کر انگلینڈ منتقل ہونے کی خبر پر خاموشی توڑ دی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے وکٹ کیپر بلے باز حسیب اللہ خان نے پاکستان چھوڑ کر انگلینڈ منتقل ہونے کی افواہوں کی تردید کردی۔ حسیب اللہ سے متعلق حال ہی میں سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں سامنے آئیں کہ وہ انگلش کرکٹ میں طویل المدتی مستقبل کے حصول کے لیے انگلینڈ چلے گئے ہیں۔ تاہم 22 سالہ نوجوان کرکٹر نے انسٹاگرام پر شیئر کردہ اسٹوری میں ان سب رپورٹس اور دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیا۔  انہوں نے لکھا ‘میں آپ سب کو مطلع کرنا چاہتا ہوں کہ میں اپنے ڈومیسٹک کاؤنٹی کنٹریکٹ اور دیگر ذمہ داریوں کے سلسلے میں انگلینڈ پہنچا ہوں۔   انہوں نے کہا کہ میں پوری لگن اور جذبے کے ساتھ اپنے ملک پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔

 گڈو بیراج کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب

دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی ہے۔ گڈو بیراج کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔  محکمہ آبپاشی اور کنٹرول روم کے مطابق پانی کی آمد 3 لاکھ 55 ہزار 283 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 15 ہزار 558 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ ایریگیشن کے ذرائع کے مطابق حالیہ مون سون بارشوں کے باعث دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔  ضلعی انتظامیہ نے شہریوں، خاص طور پر دریائی کنارے آباد افراد کو احتیاط برتنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی ہیں

مہنگائی کے ستائے عوام پر 16جولائی سے پیٹرول بم گرائے جانے کا امکان

مہنگائی کے ستائے عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی گئی، 16 جولائی سے قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔  آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات ساڑھے 6 روپے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر قیمت 5 روپے27 پیسے جبکہ پیٹرول فی لیٹر 6 روپے 60 پیسے تک مہنگا ہو سکتا ہے۔ آئل انڈسٹری نے مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بھجوا دی، اوگرا پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ کل حکومت کو بھجوائے گا۔ وزارت خزانہ، وزیراعظم سے مشاورت کے بعد قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ کریگی۔ قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تناسب سے کیا جائے گا تاہم وفاقی حکومت صوابدیدی اختیارات کے تحت قیمتیں کم یا زیادہ کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔

چینی صدر شی جن پنگ کی اسحاق ڈار سے ملاقات، علاقائی تعاون پر زور

نائب وزیر اعظم، وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی جنہوں نے علاقائی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ چینی صدر نے وفود کے سربراہان کا خیرمقدم کرتے ہوئے شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت علاقائی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا، جو یوریشیائی خطے اور دنیا کی بڑی آبادی پر محیط ایک تنظیم ہے۔ قبل ازیں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او )کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچے۔ بیجنگ ایئرپورٹ پر ان کا استقبال عوامی جمہوریہ چین کی وزارت خارجہ کی ایشیائی امور کے شعبے سے سفیر مس یو ہونگ، چین میں پاکستان کے سفیر خلیل الرحمٰن ہاشمی اور چینی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے کیا۔ سرکاری دورہ چین کے دوران نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ شنگھائی تعاون تنظیم 2001 میں قائم کی گئی تھی اور اس کے رکن ممالک میں چین، روس، بھارت، پاکستان، ایران، قازقستان، کرغزستان،…

حمیرااصغر کوقتل کیاگیا؟آئی جی سندھ نےتحقیقات کا حکم دے دیا

وزیراعظم پورٹل پرمیر پور خاص سے ڈاکٹر سیدہ کائنات نے درخواست میں موت کو قتل قرار دیاہے  اNadia Malik)معروف ماڈل واداکارہ حمیرا اصغر کی موت کے حوالے سے وزیر اعظم پورٹل پردرخواست در ج ہونے کے بعد آئی جی سندھ نے درخواست میں لگائے  گئےالزامات پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔آئی جی سندھ نے کمپلینٹ سیل کے سربراہ ایس ایس پی کو درخواست تفتیشی افسر کو ارسال کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ اگر الزامات میں کچھ حقیقت ہے تو اسے کیس کا حصہ بنایا جائے   حمیرا اصغر کی موت سے متعلق میر پور خاص سے آن لائن درخواست وزیراعظم پورٹل پر ڈاکٹر سیدہ کائنات نے جمع کرائی تھی جس میں حمیرا اصغرکی موت کو قتل قرار دیتے ہوئے کہاگیاکہ حمیرا کی موت منظم سازش کا نتیجہ ہے۔ درخواست میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ حمیرااصغر کے ساتھ زیادتی کی گئی ،حمیرا پربااثر افراد سے تعلقات کے لئے دباؤ تھااوراسے زبردستی شراب اور آئس دی گئی۔پولیس کے مطابق شکایت میں شناخت اور ثبوت شامل نہیں ہیں،آئی جی سندھ کے حکم کے بعد درخواست کو تحقیقات کا حصہ بنادیا گیا ہے۔

حکومت کے دانشمندانہ اقدامات سے معیشت مستحکم ہورہی ہے، محمد اورنگزیب

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کے دانشمندانہ اقدامات سے معیشت مستحکم ہورہی ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آج گورنر اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکس کے صدور سے ملاقات ہوئی، ان سے پوچھا ہے کہ معاشی استحکام میں بینک کیا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی ترقی میں بینکوں کا اہم کردار ہے، نجی شعبے کے قرض میں اضافہ ہونا چاہیے، ہم گردشی قرضے کو کم کر رہے ہیں، نجکاری میں بینکس کا کردار ہونا چاہیے۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بیمار صنعتوں کو دوبارہ فعال کرنے میں بینکس کا اہم کردار ہوسکتا ہے، مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، حکومت نے اپنے اخراجات میں کمی کی ہے، ہم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو بھی سنا ہے اور معاشی استحکام میں حائل رکاوٹوں کو بھی دور کیا، بیرونی سرمایہ کاروں کا منافع باہر جانے، ایل سی نہ کھلنے کے مسائل ختم ہوگئے، 30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال میں ملٹی نیشنلز کا 2 ارب 30 لاکھ ڈالر کا منافع باہر گیا ہے، ایف بی آر کی اضافی طاقت کا انکم…

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے سول سوسائٹی کے نمائندوں سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر ایک پُراثر سوال و جواب کی نشست کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں کشمیری عوام نے پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ اپنے جذبات کا بے ساختہ اظہار کیا۔ نشست کے دوران شرکاء نے یک زبان ہو کر کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا حاضرین نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی۔ اس موقع پر کشمیری عوام نے پاک فوج کی لازوال قربانیوں اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ اہلِ کشمیر نے پاک فوج سے محبت کے انوکھے انداز میں اظہار کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کو کشمیری ثقافتی لباس بھی تحفے میں پیش کیا، جو ایک علامتی قدم کے طور پر گہری محبت کی عکاسی کرتا ہے۔ تقریب میں شرکاء نے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے لہرا کر پاکستان سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور یہ نعرہ فضا میں گونجتا رہا کشمیر…

چیف جسٹس کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس، ججز کی کارکردگی کا جائزہ

سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ختم ہو گیا، اعلامیہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اہم اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ سے تعلق رکھنے والے ججز نے شرکت کی جن میں سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کونسل ممبر کی حیثیت سے جبکہ لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم اور سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جنید غفار بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کے اہم اجلاس میں ججز کے خلاف موصول ہونے والی شکایات اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، اجلاس کے دوران اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی جانب سے تحریر کیے گئے خطوط کے تناظر میں عدالتی کوڈ آف کنڈکٹ پر بھی غور کیا گیا۔ سپریم جوڈیشل کونسل کا یہ اجلاس عدالتی نظام کی شفافیت اور معیارکو برقرار رکھنے کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے، اجلاس کے دوران ججز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ان کے رویے پر بھی غور کیا گیا۔ یہ کونسل ججز کی شکایات کی سماعت اور ان کی کارکردگی کی جانچ کے لیے قانونی طور پر بااختیار ادارہ ہے جس کا مقصد عدلیہ کی مضبوطی اور…

ماڈل حمیرااصغرکاپوسٹ مارٹم مکمل،گھروالوں کالاش وصول کرنے سے انکار

کراچی میں ڈیفنس فیز 6 کے فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر کی ملنے والی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیاجبکہ  پولیس کاماڈل واداکارہ کے گھر والوں سے بھی رابطہ ہوگیا ہے، لیکن تاحال کوئی شخص ان کی لاش وصول کرنے نہیں آیا۔ڈیفنس فیز 6 کے فلیٹ سے ماڈل و اداکارہ حمیرااصغرکی لاش ملنے کے معاملے پرگذری پولیس کا متوفیہ کے گھر والوں سے رابطہ ہوگیاہے، ایس ایچ او گذری فاروق سنجرانی کے مطابق حمیرا اصغر کے والد سے رابطہ ہوا ہے ،لیکن حمیرا کے والد نے کراچی آنے سے انکار کرتے ہوئے کہاہے کہ انہوں نے کافی عرصے قبل حمیرا سے قطع تعلق کرلیا تھا۔ ایس ایچ او فاروق سنجرانی کاکہناہے کہ پولیس نے موبائل فون میں موجود نمبروں سے اس کے بھائی کا نمبر حاصل کرکے اس سے رابطہ کیا، حمیرا کے بھائی نے والد سے بات کرائی جس پر انہوں نے کہا کہ ہمارا حمیرا سے کوئی تعلق نہیں ہے،حمیرا کے والد کو سمجھایا ہے کہ کراچی پہنچ کر لاش وصول کریں، تاہم انہوں نے دوبارہ پولیس نے رابطہ نہیں کیا ہے ۔