369News

کرینہ کپور کا 20 سال چھوٹے اداکار کے ساتھ رومانس؟مداح حیران رہ گئے

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان ایک بار پھر فلمی حلقوں میں چہ میگوئیاں پیدا کرنے کا باعث بن گئی ہیں۔ تازہ ترین رپورٹس کے مطابق، وہ اپنی اگلی فلم میں ایک بھوت کا کردار نبھاتے ہوئے 20 سال چھوٹے اداکار کے ساتھ رومانس کرتے دکھائی دیں گی۔ یہ منفرد کہانی ’براہمسترا‘ فلم کے مصنف حسین دلال کے قلم سے نکلی ہے، جو بالکل نئے انداز کی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق یہ ایک ایسی مزاحیہ فلم ہوگی جو صنفی حدود سے بالاتر ہو کر بنائی جائے گی، جس میں بھوتوں کے موضوع کو ایک نئے زاویے سے پیش کیا جائے گا۔ اگرچہ ابھی تک نہ تو کرینہ کی ٹیم اور نہ ہی پروڈکشن ہاؤس نے اس منصوبے کی باضابطہ تصدیق کی ہے، لیکن فلمی حلقوں میں اس پر بحث جاری ہے۔ خاص طور پر اداکارہ کے 20 سال چھوٹے اداکار کے ساتھ جوڑی بنانے کے فیصلے نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔یہ یاد رکھنا دلچسپ ہوگا کہ کرینہ کپور کو آخری بار ’سنگھم اگین‘ میں دیکھا گیا تھا، جو باکس آفس پر کامیاب نہ ہوسکی تھی۔ اب وہ میگھنا گلزار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دائرہ‘ میں بھی نظر آئیں گی، جس کی…

اسرائیل اور شام کے درمیان جنگ بندی پر باقاعدہ اتفاق ہوگیا

اسرائیل اور شام کے درمیان جنگ بندی پر باقاعدہ اتفاق ہوگیا،امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرقِ وسطیٰ ٹام باراک نےبھی تصدیق کر دی ہے۔امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرقِ وسطیٰ ٹام باراک کاکہناہے کہ معاہدے کو ترکیہ، اردن اور دیگر ہمسایہ ممالک کی حمایت حاصل ہے۔برطانیہ میں ایئر ٹیٹو شو: پاک فضائیہ کے سی ون 30 طیارے کی پہلی پوزیشنٹام باراک نے دروز، بدو اوردیگر گروہوں سے ہتھیار ڈالنے اور متحدہ شامی شناخت کی تشکیل کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ شامی عوام ہمسایوں کے ساتھ امن، استحکام اور خوشحالی کے ساتھ زندگی گزاریں، جنگ بندی خطے میں کشیدگی کم کرنے کی طرف اہم پیش رفت ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو سمٹ  میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک متاثر کن شخصیت کے مالک ہے،انہوں  نے کہا کہ گزشتہ  ہفتے پاکستانی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی۔  اس دوران ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں پاکستان اور بھارت جنگ رکوانا  میری بڑی کامیابی ہے،دونوں جوہری طاقتیں ایٹمی حملوں کی طرف جاسکتی تھیں۔ 

پاک بھارت جنگ میں 5 طیارے تباہ ہوئے، امریکی صدر نے بھی تصدیق کر دی

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے جھوٹ سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہ پاکستان نے بھارت سے جنگ میں پانچ طیارے مار گرائے تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان نے بھارت کے 5سے 6طیارے گرائے، دنیا کی کئی جنگیں روکنے پر فخر ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان خطرناک جنگ کا خاتمہ کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ دونوں ممالک میں صورتحال انتہائی خراب تھی، ایٹمی جنگ کا خطرہ تھا، پاکستان اور بھارت کو تجارت کا مشورہ دیا۔امریکی صدر کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزیدکہنا تھا کہ ہم نے بیوٹی فل بل پاس کرایا، کرپٹو میں امریکا دنیا بھر میں سب سے آگے ہے، امریکا کو دنیا بھر کیلئے کرپٹو کرنسی کا مرکز بنائیں گے۔ پاکستان نے اس چار روزہ جنگ کے دوران تین رفال سمیت انڈیا کے پانچ طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا اور بھارتی عسکری حکام نے بھی اپنے کچھ طیاروں کے گرنے کا اعتراف کیا ہے تاہم کسی بھی بھارتی عہدیدار نے ابھی تک درست تعداد نہیں بتائی۔ صدر ٹرمپ نے انڈیا پاکستان کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ درحقیقت طیارے فضا میں مار گرائے جا رہے تھے، پانچ پانچ، چار یا پانچ، لیکن میرا…

ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر آندرے رسل نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے ابتدائی دو میچز کے بعد اپنے ہوم گراؤنڈ سبینا پارک جمیکا میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا۔ 37 سالہ آندرے رسل 2019 سے صرف ٹی 20 فامیٹ میں ویسٹ انڈیز کی طرف سے کھیل رہے ہیں اور اب تک 84 میچز میں ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں،ان کی جانب سے ریٹائرمنٹ کا یہ فیصلہ فروری 2026 میں بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ سے سات ماہ قبل سامنے آیا ہے۔ اس متعلق آندرے رسل کا کہنا تھا کہ ان کے لیے یہ کیا معنی رکھتا ہے، وہ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے۔ ویسٹ انڈیز کی نمائندگی ان کی زندگی کی سب سے فخریہ چیز رہی ہے ، جب وہ چھوٹے تھے تو ان کو اس سطح تک کھیلنے کی توقع نہیں تھی لیکن جتنا زیادہ آپ کھیلنا شروع کرتے ہیں اور کھیل سے محبت کرتے ہیں، آپ کو احساس ہوتا ہے کہ آپ کیا حاصل کر سکتے ہیں۔ واضح رہے انہوں نے 56 ایک روزہ میچز اور ایک ٹیسٹ میں بھی ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی۔

میڈل جیتنے پر کئے گئے وعدے لفظی تھے :ارشد ندیم

پاکستان کو 30 سال بعد اولمپکس میں عالمی مقام دلوانے والے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی جیت کے بعد کیے گئے بیشتر وعدے صرف لفظی دعوے ثابت ہوئے۔ ارشد ندیم نے نیزہ بازی میں پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا، ان کی شاندار کارکردگی کے بعد سرکاری اور نجی سطح پر ان کے لیے کروڑوں روپے، پلاٹ اور دیگر انعامات کا اعلان کیا گیا۔  کئی ہاؤسنگ سوسائٹیز نے مفت پلاٹ دینے کا وعدہ کیا جبکہ مختلف شخصیات نے کیش انعامات کا اعلان کیا۔  تاہم حالیہ دورۂ لندن کے دوران ارشد ندیم سے ان وعدوں کے بارے میں سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے تلخ حقائق بیان کر دیے۔انہوں نے کہا کہ اب تک مجھے صرف وہی کیش انعامات ملے ہیں جو چند افراد نے دیے، باقی سب وعدے خاص طور پر پلاٹوں والے جھوٹے اور نمائشی نکلے۔ واضح رہے کہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا انگلینڈ میں انجری کا علاج شروع ہو گیا ہے۔  ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم کو دوبارہ مقابلوں میں حصہ لینے میں ٹائم لگے گا، امید ہے کہ وہ جلد صحتیاب ہو جائیں گے۔

بلوچستان حکومت کا ایرانی پیٹرول و ڈیزل کی اسمگلنگ پر پابندی کا فیصلہ

بلوچستان حکومت نے سکیورٹی اور معاشی خطرات کے پیش نظر غیر قانونی ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی ترسیل و فروخت پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق ایران سے بلوچستان کے راستے سالانہ 2 ارب 80 کروڑ لیٹر پیٹرول اور ڈیزل اسمگل کیا جاتا ہے جس سے قومی خزانے کو تقریباً 227 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔ سکیورٹی اداروں کی مشترکہ رپورٹ کے بعد حکومت نے ایرانی تیل کی غیر قانونی ترسیل روکنے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے ہیں اور ایران سے ملحقہ 900 کلومیٹر طویل سرحد پر نگرانی سخت کر دی ہے،اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے شہر بھر میں 600 غیر قانونی ایرانی پیٹرول پمپس سیل کر دیے ہیں،کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے کارروائی کی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن ارکان نے حکومتی فیصلے پر کڑی تنقید کی اور اسے صوبے کے معاشی حالات کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔ تاجر برادری نے بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس پابندی سے صوبے میں بے روزگاری اور غربت میں اضافہ ہوگا۔

حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی برقرار رکھنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے باوجود پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 75 روپے 52 پیسے جبکہ ڈیزل پر 74 روپے 51 پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:  اڈیالہ جیل سے پارٹی کیلئے کیا پیغام آیا ؟، علیمہ خان نے  سب بتا دیا حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد حکومتی ریونیو کی تسلسل کو یقینی بنانا ہے، تاکہ مالیاتی استحکام برقرار رکھا جا سکے, پٹرولیم لیوی میں کسی اضافے کے بغیر قیمتوں میں کیا گیا حالیہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی عکاسی کرتا ہے۔دیگر کیٹیگریز:ٹاپکس–تجارت–مقبول ترین ٹیگز: فیصلہ حکومت– پیٹرول– ڈیزل– پیٹرولیم لیوی–

سٹاک میں مارکیٹ تیزی،انٹر بینک میں ڈالر مہنگا

Jul 16, 2025 | 10:23:AM پاکستان  سٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 37 ہزار کی حد عبور کر لی ، دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت بڑھ گئی۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ، تاہم تھوڑی دیر بعد کاروبار منفی سے مثبت زون میں چلا گیا ، 100 انڈیکس میں 1078 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 37 ہزار 81 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس بڑے اضافے کیساتھ ایک لاکھ  ، 35 ہزار 939 کی سطح پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر  23 پیسے مہنگا  ہو گیا ۔انٹر بینک میں ڈالر 284.90 روپے کا ہو گیا،انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 284.90 روپے ہے۔

موسلادھار بارشوں سے تباہی،چھتیں گرنےسمیت مختلف حادثات میں 24 افراد جاں بحق 

پنجاب میں موسلا دھاربارشوں سے تباہی، بارش اور آندھی سے حادثات میں 24 افراد جاں بحق جبکہ 92 زخمی ہوگئے۔ لاہور اور گردونواح میں رات بھر وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش سے متعدد شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ واسا کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے پانی والا تالاب میں سب سے زیادہ 171 ملی میٹر، اقبال ٹاؤن میں 169 ملی میٹر، تاجپورہ میں 167 ملی میٹر، مغلپورہ میں 135، لکشمی چوک میں 133 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کے باعث لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ کے گاؤں مرید وال میں گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں 60 سالہ مانگا، 55 سالہ عشرت، 3 سالہ خدیجہ، 4 سالہ لطیفہ اور 35 سالہ رانی، جبکہ زخمیوں میں 30 سالہ فیصل اور 5 سالہ ببلی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ رائیونڈ کے علاقے مشن کالونی میں مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے، ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا، جبکہ ہربنس پورہ میں کرنٹ لگنے سے 2 بچے دم توڑ گئے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی بادل خوب برسے جس کے باعث نشیبی…