369News

قومی کرکٹر نے پاکستان چھوڑ کر انگلینڈ منتقل ہونے کی خبر پر خاموشی توڑ دی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے وکٹ کیپر بلے باز حسیب اللہ خان نے پاکستان چھوڑ کر انگلینڈ منتقل ہونے کی افواہوں کی تردید کردی۔

حسیب اللہ سے متعلق حال ہی میں سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں سامنے آئیں کہ وہ انگلش کرکٹ میں طویل المدتی مستقبل کے حصول کے لیے انگلینڈ چلے گئے ہیں۔

تاہم 22 سالہ نوجوان کرکٹر نے انسٹاگرام پر شیئر کردہ اسٹوری میں ان سب رپورٹس اور دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیا۔

 انہوں نے لکھا ‘میں آپ سب کو مطلع کرنا چاہتا ہوں کہ میں اپنے ڈومیسٹک کاؤنٹی کنٹریکٹ اور دیگر ذمہ داریوں کے سلسلے میں انگلینڈ پہنچا ہوں۔

  انہوں نے کہا کہ میں پوری لگن اور جذبے کے ساتھ اپنے ملک پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *