369News

ایئر انڈیا حادثے کی ابتدائی رپورٹ، فیول سوئچ بند ہونے کا معمہ اور اہم معلومات کی عدم دستیابی جو قیاس آرائیوں کو جنم دے رہی ہے

انڈیا کی ریاست احمد آباد میں گذشتہ ماہ ایئر انڈیا کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ نے جہاں اس معاملے سے جڑے چند سوالوں کے جوابات فراہم کیے ہیں وہیں ٹیک آف کے فوراً بعد جہاز کے کریش ہونے سے متعلق نئی قیاس آرائیوں نے بھی جنم لیا ہے۔

ایئر انڈیا کی فلائٹ 171 ٹیک آف کے بعد بمشکل 40 سیکنڈ تک فضا میں رہنے کے بعد ایئرپورٹ کے نزدیک واقع ایک گنجان آباد علاقے میں گِر کر تباہ ہو گئی تھی۔ اسے انڈیا کی ہوابازی کی تاریخ کے سب سے پراسرار حادثات میں سے ایک میں شمار کیا جا رہا ہے۔

اس حادثے میں طیارے پر سوار 241 افراد اور زمین پر موجود 19 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ ایک مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا تھا۔

اس حادثے کی تحقیقات کرنے والے انڈین ادارے ’ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹیگیشن بیورو‘ (اے اے آئی بی) کی جانب سے سنیچر کے روز شائع کی جانے والی ابتدائی رپورٹ اس ضمن میں سامنے آنے والی پہلی رپورٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *