وزیراعظم پورٹل پرمیر پور خاص سے ڈاکٹر سیدہ کائنات نے درخواست میں موت کو قتل قرار دیاہے
اNadia Malik)معروف ماڈل واداکارہ حمیرا اصغر کی موت کے حوالے سے وزیر اعظم پورٹل پردرخواست در ج ہونے کے بعد آئی جی سندھ نے درخواست میں لگائے گئےالزامات پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔
آئی جی سندھ نے کمپلینٹ سیل کے سربراہ ایس ایس پی کو درخواست تفتیشی افسر کو ارسال کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ اگر الزامات میں کچھ حقیقت ہے تو اسے کیس کا حصہ بنایا جائے
حمیرا اصغر کی موت سے متعلق میر پور خاص سے آن لائن درخواست وزیراعظم پورٹل پر ڈاکٹر سیدہ کائنات نے جمع کرائی تھی جس میں حمیرا اصغرکی موت کو قتل قرار دیتے ہوئے کہاگیاکہ حمیرا کی موت منظم سازش کا نتیجہ ہے۔
درخواست میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ حمیرااصغر کے ساتھ زیادتی کی گئی ،حمیرا پربااثر افراد سے تعلقات کے لئے دباؤ تھااوراسے زبردستی شراب اور آئس دی گئی۔
پولیس کے مطابق شکایت میں شناخت اور ثبوت شامل نہیں ہیں،آئی جی سندھ کے حکم کے بعد درخواست کو تحقیقات کا حصہ بنادیا گیا ہے۔