محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ، ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ جاری کر دیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک، چکوال، میانوالی، سرگودھا، گجرات، سیالکوٹ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، حافظ آباد، نارووال، لاہور، فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارش ہونے کا امکان ہے۔ پشاور، دیر، چترال، سوات، بونیر، شانگلہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، مالاکنڈ، مردان، صوابی، باجوڑ، مہمند، کرم، خیبر، کوہاٹ، کرک، لکی مروت، بنوں، وزیرستان اور ٹانک میں بارش ہونے کی توقع ہے۔ سندھ میں بیشتر مقامات پر موسم گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ سانگھڑ، عمر کوٹ، تھرپارکر، مٹھی اور میرپور خاص میں بارش ہونے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے لیکن بارکھان، موسی خیل، لورالائی، خضدار اور آواران میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ دوسری جانب مون سون بارشوں کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ جاری کر دیا گیا،دریائے راوی، جہلم، ستلج اور چناب کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا، دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب، گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہوگئی، دریائے سندھ میں…