گزشتہ رات سے اب تک 12 بھارتی ڈرون مار گرائے، 4 فوجی اہلکار زخمی: آئی ایس پی آر
بھارت نے 7 مئی کی صبح پاکستان بھر میں ’آپریشن سندھ‘ کے تحت حملوں کا سلسلہ شروع کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ چھ علاقوں میں مختلف ہتھیاروں کے ساتھ 24 اثرات رپورٹ ہوئے۔ 31 پاکستانی شہری جاں بحق، 57 زخمی پاکستان کی فوج نے فوری جواب دیا۔ 5 بھارتی جیٹ طیارے مار گرائے، لائن آف کنٹرول پر بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر اور چیک پوسٹیں تباہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 7 اور 8 مئی کی درمیانی رات سے 12 بھارتی ڈرون مار گرائے گئے۔ 1 شہری ہلاک، 1 زخمی؛ 4 فوجی اہلکار زخمی پی اے اے کا کہنا ہے کہ کراچی، لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ پہلگام سانحے کے بعد اسلام آباد کی جانب سے آنے والے بھارتی فوجی حملے کی مسلسل انتباہ کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوا
ہنزہ میں گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کے باعث دریائے ہنزہ میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں مورخون اور گرچہ کے مقامات پر شاہراہِ قراقرم کو شدید نقصان پہنچا، سڑک بند ہونے سے پاکستان اور چین کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔ گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ میں گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کے باعث دریائے ہنزہ میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے، جس سے علاقے میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ مورخون کے مقام پر شاہراہ قراقرم دریائی کٹاؤ کے باعث مکمل طور پر بند ہو چکی ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان اور چین کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔ شاہراہ قراقرم پر ہر قسم کی گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے اور مقامی افراد کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔وادی ہنزہ کے مختلف ندی نالوں اور دریاؤں میں شدید طغیانی دیکھنے میں آئی ہے، جس سے دریاؤں کے اطراف میں آباد آبادیوں کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے ممکنہ نقصانات سے بچنے کے لیے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں۔ ہنزہ میں شسپر گلیشیئر کی جھیل پھٹنے سے آنے والے تباہ کن سیلاب نے…
افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 622 افراد جاں بحق جبکہ 1000سے زائد زخمی ہوگئے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.2 تھی، جس کا مرکز صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد کے قریب تھا اور اس کی گہرائی 8 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی،زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 47 منٹ پر آیا اور تقریبا 20 منٹ بعد ہی اسی صوبے میں 4.5 شدت کا ایک اور جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔ افغانستان کی وزارت اطلاعات کے مطابق اتوار کی شام مشرقی افغانستان میں آنےوالے 6.0 شدت کے زلزلے میں 622 سے زائد افراد ہلاک اور 1000 زخمی ہو گئے۔امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق یہ زلزلہ 1917 جی ایم ٹی پر جلال آباد سے 27 کلومیٹر مشرق شمال مشرق میں 8 کلومیٹر کی گہرائی پر ریکارڈ کیا گیا،افغان وزارت اطلاعات کے ایک اہلکار نے اناڈولو (Anadolu)ایجنسی کو بتایا کہ صوبہ کنڑ کے اضلاع میں ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں،سڑکیں زمین کھسکنے کی وجہ سے بند ہو گئی ہیں جس سے متاثرہ علاقوں تک رسائی اورامدادی کارروائیوں میں دشواریوں کا سامنا ہے۔مقامی افراد کے مطابق یہ ملک میں آنے والے انتہائی…
مون سون کے طاقتور سسٹم سے کراچی پانی پانی ہو گیا ، شہریوں نے رات سڑکوں پر گزاری ، محکمہ موسیمیات نے مزید طوفانی بارشوں کی بارشوں کی پیشگوئی کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارشوں کے بعد صورتحال کچھ بہتر ہونا شروع ہوگئی ،کچھ سڑکوں سے پانی نکل گیا، بیشتر سڑکوں پر تاحال موجود ہیں ۔حادثات اور کرنٹ لگنے کے باعث 11 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔شہریوں نے رات سڑکوں پر گزاری، کئی گاڑیاں سڑکوں پر پر چھوڑ کر پیدل گھر گئےبارش کے بعد رات گزر گئی لیکن 14 گھنٹے بعد بھی کراچی کے ریڈ زون میں پانی موجود ہے۔ کراچی میں ایوان صدر اور ضیاء الدین احمد روڈ سے پانی نہ نکالا جا سکا۔ ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ کا ایک ٹریک کل سے ٹریفک کے لیے بند ہے۔ ضیاءالدین احمد روڈ اور ایوان صدر سے پانی نکالنےکی کوشش بھی نہیں کی گئی، شاہین کمپلیکس سے آرٹس کونسل کے ایم آر کیانی روڈ پر بھی برساتی پانی موجود ہے۔محکمہ موسمیات نے 22 اگست تک سندھ، بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں میں شدید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق محکمہ…