Pak o Ind Jang : Okara Ihtijaj : Nadia Malik : 369News.pk
اردن کی فضائیہ نے اسرائیل کی جانب پرواز کرنے والا ایرانی ڈرون مار گرایا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اردن کی فضائیہ نے ایرانی ڈرون کو عقبہ ریجن میں مار گرایا ہے۔ واضح رہے کہ 12 اور 13 جون کی درمیانی شب اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا جس کے جواب میں ایران کی جانب سے آپریشن وعدہ صادق سوم جاری ہے، ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں کی برسات کر دی ہے۔ ایران نے اسرائیل پر بڑے پیمانے پر حملے کرنے کا اعلان بھی کر دیا، جس کے بارے میں فرانس، برطانیہ اور امریکا کو ایران کی جانب سے اسرائیل کے تازہ حملوں میں 3 ایرانی جوہری سائنس دانوں اور پاس دارانِ انقلاب کے 3 اہل کاروں کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔ ایران نے مسلح افواج کے مزید 2 ڈپٹی کمانڈر میجر مہدی ربانی اور میجر غلام رضا محرابی کی شہادت کی بھی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب اسرائیل کے بھی ایران پرحملے جاری ہیں، اسرائیل کی جانب سے تہران، تبریز، لورستان، ہمدان، کرمان شاہ کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، تہران میں 14 منزلہ رہائشی عمارت پر اسرائیلی حملے میں 20 بچوں سمیت 60 شہری شہید ہو گئے۔ اسرائیل نے 9 سینئر ایرانی جوہری…
سندھ میں ممکنہ بارشوں اور سیلاب کے خدشے کے پیش نظر محکمہ زراعت کے افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔ڈی جی زراعت کے دفتر حیدرآباد میں رین ایمرجنسی سیل قائم کرتے ہوئے سندھ کے 30اضلاع میں ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کوسیلابی صورتحال سےنمٹنے کے لیے فوکل پرسن بھی مقررکردیاگیاہے۔وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش مہر نےمحکمہ زراعت انجینئرنگ ونگ کواپنی مشینری اور بلڈوزر ہمہ وقت تیار رکھے کی ہدایت کرتے ہوئے کسانوں کی مدد کے لیے ہیلپ لائن نمبر 1164611-0311 بھی جاری کردی ہے جس کے ذریعے کسان ہنگامی صورتحال میں مدد کےلئےرابطہ کرسکیں گے جن کی فوری مدد کویقینی بنایاجائے گا،کراچی،لاڑکانہ،سکھر، حیدرآباد، میرپورخاص اور شہید بینظیرآباد سمیت تمام اضلاع میں افسران ڈیوٹی پرموجود ہونگے۔ڈی جی زراعت ایکسٹینشن ونگ حیدرآباد میں کسانوں کی رہنمائی کے لیے 24/7 رین ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کردیاگیاہے۔وزیر زراعت سندھ نے کہاہے کہ ضلعی انتظامیہ کو ضرورت ہوتو وہاں فوری طور پر زرعی آلات فراہم کیے جائیں، افسران پی ڈی ایم اے اور دیگر اداروں سے رابطہ میں رہیں، تمام افسران کو اپنے اضلاع میں الرٹ رہنے اور کسانوں سے براہ راست رابطہ رکھنے کی تاکید کی گئی ہے،افسران روزانہ کی بنیاد پر سیکریٹری زراعت محمد زمان ناریجو کو رپورٹ پیش کریں گے،سیلاب…
مہنگائی کے ستائے عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی گئی، 16 جولائی سے قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔ آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات ساڑھے 6 روپے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر قیمت 5 روپے27 پیسے جبکہ پیٹرول فی لیٹر 6 روپے 60 پیسے تک مہنگا ہو سکتا ہے۔ آئل انڈسٹری نے مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بھجوا دی، اوگرا پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ کل حکومت کو بھجوائے گا۔ وزارت خزانہ، وزیراعظم سے مشاورت کے بعد قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ کریگی۔ قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تناسب سے کیا جائے گا تاہم وفاقی حکومت صوابدیدی اختیارات کے تحت قیمتیں کم یا زیادہ کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔