369News

فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ

فیڈرل کانسٹیبلری کا ہیڈکوارٹر پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹر میں اہم اجلاس ہوا جس میں وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، کمانڈنٹ و ڈپٹی کمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر محسن نقوی نے ہدایت کی کہ فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹر کے لیے اسلام آباد میں موزوں اراضی مختص کی جائے اور جلد از جلد ماسٹر پلان پیش کیا جائے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا ہے کہ زمین کی نشاندہی کے دوران ہیڈکوارٹر اور ٹریننگ کی ضروریات کو خصوصی طور پر مدنظر رکھا جائے۔ماہ پہلے ہی نیپال میں حکومت گرنے کی پیشگوئی وائرل
 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *