369News

تین ملکی ٹی ٹونٹی اور ایشیا کپ، قومی ٹیم کا اعلان

سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز اور ایشیاء کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

سلمان علی آغا 17 رکنی اسکواڈ کے کپتان برقرار ہیں، فخر زمان، شاہین شاہ، حارث رؤف، صائم ایوب، خوشدل شاہ اور حسین طلعت سکواڈ کا حصہ ہیں۔

محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث، ابرار احمد، فہیم اشرف، حسن علی، حسن نواز، صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا اور سفیان مقیم بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ٹرائی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں ہو گی جبکہ ایشیاء کپ 9 سے 28 ستمبر تک ابو ظبی اور دبئی میں منعقد ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *