پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار ، کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پہلے سیشن کے شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں250 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار 632 پوائنٹس پر پہنچ گیاواضح رہے گزشتہ ہفتے انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 46 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔
دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 9 پیسے سستا ہونے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 282 روپے 38 پیسے ہو گئی ہے۔