مجھے جیل کی جس چکی میں رکھا گیا ہے وہاں 8 خواتین اور 6 چارپائیاں ہیں،،وہاں قتل کے الزام میں نامزد ایک خاتون ہے جس کا جسمانی ریمانڈ 3 دن کا ہوا جبکہ
لیسکو نے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کے بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع کا عمل شروع کر دیا۔لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی نے سیلاب کی وجہ سے میٹر ریڈنگ نہ ہونے پر صارفین کواستعمال کے مطابق اوسط بلز کا اجراء کیا گیاہے۔کمپنی کے مطابق راوی روڈ، گلشن راوی اور شاہ پور ڈویژن کے علاقے سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں،قصور کے متعدد علاقے بھی سیلاب کی زد میں آئے وہاں بھی مقررہ تاریخ میں توسیع ہو گی،متاثرہ صارفین متعلقہ دفاتر سے بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع کروا سکتے ہیں۔لیسکوذرائع کے مطابق سیلاب کی وجہ سے بیشتر علاقوں میں صارفین کے میٹرز کی ریڈنگ نہیں لی جا سکی،گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کے کنکشنز کی ریڈنگ لینے میں دشواری کا سامنا رہا،ریڈنگ کا حصول نا ممکن ہونے پر صارفین کو اوسط بلز بجھوائے گئے ہیں۔لیسکو کے زیرانتظام متعدد علاقوں میں ریڈنگ کے مقررہ دنوں میں سیلاب آیااورسیلاب کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے میٹر ریڈرزکے لئے ریڈنگ لینا نا ممکن ہوگیاجس کے بعد وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں مقررہ تاریخ میں توسیع کی جائیگی۔
ویب ڈیسکJuly 01, 2025 facebook twitter whatsup mail بھارتی اداکارہ و ڈانسر شیفالی زری والا کی اچانک موت نے بیوٹی ٹریٹمنٹس کے حوالے سے کئی سوالات کھڑے کر دیئے مگر اداکارہ کے آخری لمحات میں ان کے شوہر نے کیا دیکھا؟ اس کا انکشاف شیفالی کی دوست پوجا گھائی نے کر دیا ہے۔ پوجا گھائی نے بتایا کہ شیفالی کے شوہر پراگ تیاگی اپنے پالتو کتے کو لے کر واک پر گئے تھے کہ ان کی ملازمہ کا فون آیا کہ مالکن کی طبعیت ٹھیک نہیں آپ فوری آئیں۔ جس پر پراگ نے ملازمہ کو کتے کو سنبھالنے کیلئے نیچے بلایا اور خود اس کے آتے ہی لفٹ سے اوپر چلے گئے۔ پراگ نے بتایا کہ جب وہ وہاں پہنچے تو ان کی بیوی بظاہر بیہوش تھی تاہم اس کی دل کی دھڑکن چل رہی تھی اور آنکھیں بند تھیں۔ پراگ انہیں فوری اسپتال لے گئے تاہم اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹرز نے بتایا کہ وہ یہاں آنے سے قبل ہی مر چکی تھی۔ شیفالی کی دوست پوجا گھائی کے مطابق جب انہیں آخری رسومات کیلئے گھر لایا گیا تو ان کا گھر سجا ہوا تھا کیونکہ اس سے روز قبل ان کے گھر پوجا تھی۔ شیفالی نے دن میں ورت رکھا تھا جبکہ دن…
پنجاب میں نان رجسٹرڈ ریسٹورنٹ اور شادی ہالوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نےخصوصی اجلاس میں ریسٹورنٹ اورشادی ہالوں کی رجسٹریشن کی منظوری دی،صوبےبھرمیں واقع چھوٹے بڑے ریسٹورنٹ اور شادی ہالوں کی رجسٹریشن کیلئے اقدامات کی ہدایت اور ٹیکس بڑھانے کی تمام تجاویز مسترد کردیں۔ وزیراعلی پنجاب نےمتعلقہ اداروں کوہدایت دیتےہوئےکہا ٹیکس نہیں ٹیکس نیٹ ورک بڑھائیں،ٹیکس بڑھا کرعوام پربلاوجہ بوجھ ڈالنےکی اجازت نہیں دی جائیگی،رجسٹریشن کرانیوالےکو سزاملےاورٹیکس چوری کر نیوالےمزےکریں یہ نہیں ہوگا،عام آدمی پرمالی بوجھ نہیں ڈالناچاہتے، دولاکھ روپے تنخواہ لینےوالاٹیکس دیتا اور کروڑوں آمدن والا ٹیکس نہیں دیتا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں پنجاب ریونیو اتھارٹی،مائنز اینڈمنرل اور دیگر محکموں کو ریونیو کے نئے مواقع دریافت کرنےکا بھی حکم دیا۔