369News

مہنگائی کے ستائے عوام پر 16جولائی سے پیٹرول بم گرائے جانے کا امکان

مہنگائی کے ستائے عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی گئی، 16 جولائی سے قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔  آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات ساڑھے 6 روپے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر قیمت 5 روپے27 پیسے جبکہ پیٹرول فی لیٹر 6 روپے 60 پیسے تک مہنگا ہو سکتا ہے۔ آئل انڈسٹری نے مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بھجوا دی، اوگرا پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ کل حکومت کو بھجوائے گا۔ وزارت خزانہ، وزیراعظم سے مشاورت کے بعد قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ کریگی۔ قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تناسب سے کیا جائے گا تاہم وفاقی حکومت صوابدیدی اختیارات کے تحت قیمتیں کم یا زیادہ کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔

چینی صدر شی جن پنگ کی اسحاق ڈار سے ملاقات، علاقائی تعاون پر زور

نائب وزیر اعظم، وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی جنہوں نے علاقائی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ چینی صدر نے وفود کے سربراہان کا خیرمقدم کرتے ہوئے شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت علاقائی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا، جو یوریشیائی خطے اور دنیا کی بڑی آبادی پر محیط ایک تنظیم ہے۔ قبل ازیں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او )کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچے۔ بیجنگ ایئرپورٹ پر ان کا استقبال عوامی جمہوریہ چین کی وزارت خارجہ کی ایشیائی امور کے شعبے سے سفیر مس یو ہونگ، چین میں پاکستان کے سفیر خلیل الرحمٰن ہاشمی اور چینی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے کیا۔ سرکاری دورہ چین کے دوران نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ شنگھائی تعاون تنظیم 2001 میں قائم کی گئی تھی اور اس کے رکن ممالک میں چین، روس، بھارت، پاکستان، ایران، قازقستان، کرغزستان،…

حمیرااصغر کوقتل کیاگیا؟آئی جی سندھ نےتحقیقات کا حکم دے دیا

وزیراعظم پورٹل پرمیر پور خاص سے ڈاکٹر سیدہ کائنات نے درخواست میں موت کو قتل قرار دیاہے  اNadia Malik)معروف ماڈل واداکارہ حمیرا اصغر کی موت کے حوالے سے وزیر اعظم پورٹل پردرخواست در ج ہونے کے بعد آئی جی سندھ نے درخواست میں لگائے  گئےالزامات پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔آئی جی سندھ نے کمپلینٹ سیل کے سربراہ ایس ایس پی کو درخواست تفتیشی افسر کو ارسال کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ اگر الزامات میں کچھ حقیقت ہے تو اسے کیس کا حصہ بنایا جائے   حمیرا اصغر کی موت سے متعلق میر پور خاص سے آن لائن درخواست وزیراعظم پورٹل پر ڈاکٹر سیدہ کائنات نے جمع کرائی تھی جس میں حمیرا اصغرکی موت کو قتل قرار دیتے ہوئے کہاگیاکہ حمیرا کی موت منظم سازش کا نتیجہ ہے۔ درخواست میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ حمیرااصغر کے ساتھ زیادتی کی گئی ،حمیرا پربااثر افراد سے تعلقات کے لئے دباؤ تھااوراسے زبردستی شراب اور آئس دی گئی۔پولیس کے مطابق شکایت میں شناخت اور ثبوت شامل نہیں ہیں،آئی جی سندھ کے حکم کے بعد درخواست کو تحقیقات کا حصہ بنادیا گیا ہے۔

حکومت کے دانشمندانہ اقدامات سے معیشت مستحکم ہورہی ہے، محمد اورنگزیب

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کے دانشمندانہ اقدامات سے معیشت مستحکم ہورہی ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آج گورنر اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکس کے صدور سے ملاقات ہوئی، ان سے پوچھا ہے کہ معاشی استحکام میں بینک کیا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی ترقی میں بینکوں کا اہم کردار ہے، نجی شعبے کے قرض میں اضافہ ہونا چاہیے، ہم گردشی قرضے کو کم کر رہے ہیں، نجکاری میں بینکس کا کردار ہونا چاہیے۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بیمار صنعتوں کو دوبارہ فعال کرنے میں بینکس کا اہم کردار ہوسکتا ہے، مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، حکومت نے اپنے اخراجات میں کمی کی ہے، ہم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو بھی سنا ہے اور معاشی استحکام میں حائل رکاوٹوں کو بھی دور کیا، بیرونی سرمایہ کاروں کا منافع باہر جانے، ایل سی نہ کھلنے کے مسائل ختم ہوگئے، 30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال میں ملٹی نیشنلز کا 2 ارب 30 لاکھ ڈالر کا منافع باہر گیا ہے، ایف بی آر کی اضافی طاقت کا انکم…

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے سول سوسائٹی کے نمائندوں سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر ایک پُراثر سوال و جواب کی نشست کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں کشمیری عوام نے پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ اپنے جذبات کا بے ساختہ اظہار کیا۔ نشست کے دوران شرکاء نے یک زبان ہو کر کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا حاضرین نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی۔ اس موقع پر کشمیری عوام نے پاک فوج کی لازوال قربانیوں اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ اہلِ کشمیر نے پاک فوج سے محبت کے انوکھے انداز میں اظہار کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کو کشمیری ثقافتی لباس بھی تحفے میں پیش کیا، جو ایک علامتی قدم کے طور پر گہری محبت کی عکاسی کرتا ہے۔ تقریب میں شرکاء نے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے لہرا کر پاکستان سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور یہ نعرہ فضا میں گونجتا رہا کشمیر…

چیف جسٹس کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس، ججز کی کارکردگی کا جائزہ

سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ختم ہو گیا، اعلامیہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اہم اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ سے تعلق رکھنے والے ججز نے شرکت کی جن میں سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کونسل ممبر کی حیثیت سے جبکہ لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم اور سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جنید غفار بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کے اہم اجلاس میں ججز کے خلاف موصول ہونے والی شکایات اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، اجلاس کے دوران اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی جانب سے تحریر کیے گئے خطوط کے تناظر میں عدالتی کوڈ آف کنڈکٹ پر بھی غور کیا گیا۔ سپریم جوڈیشل کونسل کا یہ اجلاس عدالتی نظام کی شفافیت اور معیارکو برقرار رکھنے کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے، اجلاس کے دوران ججز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ان کے رویے پر بھی غور کیا گیا۔ یہ کونسل ججز کی شکایات کی سماعت اور ان کی کارکردگی کی جانچ کے لیے قانونی طور پر بااختیار ادارہ ہے جس کا مقصد عدلیہ کی مضبوطی اور…

ماڈل حمیرااصغرکاپوسٹ مارٹم مکمل،گھروالوں کالاش وصول کرنے سے انکار

کراچی میں ڈیفنس فیز 6 کے فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر کی ملنے والی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیاجبکہ  پولیس کاماڈل واداکارہ کے گھر والوں سے بھی رابطہ ہوگیا ہے، لیکن تاحال کوئی شخص ان کی لاش وصول کرنے نہیں آیا۔ڈیفنس فیز 6 کے فلیٹ سے ماڈل و اداکارہ حمیرااصغرکی لاش ملنے کے معاملے پرگذری پولیس کا متوفیہ کے گھر والوں سے رابطہ ہوگیاہے، ایس ایچ او گذری فاروق سنجرانی کے مطابق حمیرا اصغر کے والد سے رابطہ ہوا ہے ،لیکن حمیرا کے والد نے کراچی آنے سے انکار کرتے ہوئے کہاہے کہ انہوں نے کافی عرصے قبل حمیرا سے قطع تعلق کرلیا تھا۔ ایس ایچ او فاروق سنجرانی کاکہناہے کہ پولیس نے موبائل فون میں موجود نمبروں سے اس کے بھائی کا نمبر حاصل کرکے اس سے رابطہ کیا، حمیرا کے بھائی نے والد سے بات کرائی جس پر انہوں نے کہا کہ ہمارا حمیرا سے کوئی تعلق نہیں ہے،حمیرا کے والد کو سمجھایا ہے کہ کراچی پہنچ کر لاش وصول کریں، تاہم انہوں نے دوبارہ پولیس نے رابطہ نہیں کیا ہے ۔

اسفند یار ولی نے شوکت یوسفزئی کیخلاف ہتک عزت پر ہرجانے کا دعویٰ جیت لیا

پشاور کی عدالت نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سابق صدر اسفندیار ولی خان کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق صوبائی وزیر اور رہنما شوکت علی یوسفزئی کے خلاف دائر ہتکِ عزت کے مقدمے میں 10 لاکھ روپے ہرجانے کی ادائیگی کا فیصلہ سنایا ہے۔   ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج لیاقت علی نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ مدعی اسفندیار ولی خان کے پاس قانونی طور پر دعویٰ کرنے کا جواز موجود تھا اور وہ ڈگری کے حق دار تھے۔ اگرچہ اسفندیار ولی نے 10 کروڑ روپے بطور ہرجانہ اور 5 کروڑ روپے بطور ایگریویٹڈ ڈیمیجز (شدید ذہنی اذیت و نقصان) کا مطالبہ کیا تھا، عدالت نے صرف 10 لاکھ روپے بطور عمومی ہرجانہ دینے کا حکم دیا۔ اسفندیار ولی خان نے پی ٹی آئی کے رہنما شوکت علی یوسفزئی کے خلاف اپنے وکلا طارق افغان اور ساجد آفریدی کے ذریعے مقدمہ دائر کیا تھا، شوکت یوسفزئی نے 25 جولائی 2019 کو ایک پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا تھا کہ اسفندیار ولی نے پشتونوں کو ڈھائی کروڑ ڈالر میں بیچ دیا۔  عدالت نے اپنے 11 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں لکھا کہ کسی جماعت کے ایسے رہنما کے خلاف جھوٹا بیان، جس…

بنوں:دہشتگردوں کا ڈرون حملہ، بم گھر پر گرنے سے خاتون جاں بحق،3 زخمی،تھانے کو بھاری نقصان

بنوں میں دہشتگردوں  کے 2 ڈرون  حملے ، بم گھر  پر گرنے سے خاتون جاں بحق, بچوں سمیت 3 زخمی  جبکہ میریان پولیس سٹیشن پر  ڈرون حملے سے  سولر سسٹم کو نقصان پہ پہنچا ہے۔    پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانوں پر فضائی حملے کرنے کے لیے بم سے بھرے کواڈ کاپٹرز کا استعمال کیا۔  ایک ڈرون نے غلطی سے تھانہ حدید کی حدود میں ایک شہری کے گھر پر بم گرا دیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور تین بچے زخمی ہو گئے۔ دوسرے حملے میں میریان پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا، جہاں ایک بم براہ راست احاطے پر گرایا گیا۔ دھماکے سے پولیس اسٹیشن کے سولر پاور سسٹم کو نقصان پہنچا، تاہم اس ہڑتال میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یہ میریان پولیس اسٹیشن پر تیسرا ڈرون حملہ ہے، جس سے  علاقہ میں دہشت گرد گروپوں کی جانب سے ڈرون کے استعمال کے ذریعے حملوں پر شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ دو ہفتے قبل  کے پی میں حکام نے کواڈ کاپٹروں سے متعلق ایسے ہی واقعات کے بعد ڈرون مخالف نظام کی فوری ضرورت پر زور دیا تھا۔ اگرچہ سینئر حکام نے ابتدائی طور پر…

  لیاری میں زمین بوس ہونے والی5منزلہ عمارت میں3ماہ کی بچی کیسے زندہ بچی؟

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے یہ کہاوت تو ہم بچپن سے ہی سنتے آرہے ہیں اسی کی ایک جیتی جاگتی مثال کراچی کے علاقے لیاری میں زمین بوس ہو نے والی عمارت میں سامنے آئی  جس میں تین ماہ کی بچی  کو زندہ  بچا لیا گیا  ،بچی کو معمولی خراش آئی۔  تفصیلات کے مطابق لیاری میں زمین بوس ہو نے والی عمارت سے اب تک  27 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جن میں سے 20 کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ریسکیو حکام  کے مطابق ہلاک ہونے والے 27 افراد میں سے 20 کا تعلق ہندو کمیونٹی سے ہے اور یہ ایک ہی خاندان کے افراد تھے جو آپس میں رشتہ دار بھی تھے  تاہم ریسیکو 1122 کے حکام کے مطابق اس حادثے میں ایک تین ماہ کی بچی حیران کن طور پر محفوظ رہی جسے صرف معمولی خراشیں آئی ہیں۔ بچی کی والدہ اور خاندان کے چند افراد کی لاشیں کچھ فاصلے پر موجود تھیں،بچی کے اوپر مٹی اور دھول پڑی ہوئی تھی اور ایک معمولی چوٹ کی وجہ سے اس کی ناک سے خون نکل رہا تھا، اس کے علاوہ بچی کے جسم پر کوئی زخم نہیں تھا۔ جس مقام پر یہ بچی ملی تھی…