آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹی 20 اور ون ڈے سکواڈز کا اعلان کردیا، دونوں سکواڈ میں 14، 14 کھلاڑی ہوں گے، دونوں فارمیٹس میں قیادت مچل مارش کریں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کیلئے 14، 14 رکنی اسکواڈز کا اعلان کردیا، مچل مارش دونوں فارمیٹس میں آسٹریلیا کی قیادت کریں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 اور ون ڈے سیریز ڈارون، کیئرنز اور مکائے میں کھیلی جائیں گی۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پیٹ کمنز اور مچل سٹارک ون ڈے سیریز کا حصہ نہیں ہیں، مچل اوون کو شاندار کارکردگی پر پہلی بار ون ڈے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، ٹریوس ہیڈ اور جوش ہیزل ووڈ دونوں فارمیٹس میں شامل ہیں، میتھیو شارٹ بھی انجری سے صحتیابی کے بعد اسکواڈ کا حصہ ہوں گے، اسپنر میٹ کوہنمن ٹی 20 اسکواڈ میں شامل ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ لیانس مورس کی پاکستان کیخلاف نومبر کے بعد پہلی بار سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، شان ایبٹ، جیک فریزر، مک گریک، تانویرد سنگھا، کوپر کونیلی اور ایرون ہارڈی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔