انڈین وزیر اعظم نریندر مودی نے مشرقی ساحلی ریاست اڑیسہ (اوڈیشہ) میں گذشتہ شام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی جانے والی دعوت پر’شائستگی‘ سے انکار کر دیا تھا۔
دراصل صدر ٹرمپ کی اس مبینہ دعوت کے بارے میں بات خود وزیر اعظم مودی نے گذشتہ روز ایک تقریب میں کہی۔ اس سے قبل انڈیا کے سیکریٹری خارجہ وکرم مصری نے بدھ کو بتایا تھا کہ وزیر اعظم مودی اور صدر ٹرمپ کے درمیان فون پر تقریبا 35 منٹ تک باتیں ہوئیں جس دوران انھیں مدعو کیا گيا۔
تاحال امریکہ کی جانب سے اس بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
وزیر اعظم مودی ریاست اڑیسہ میں بی جے پی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے کے موقعے پر جمعہ کو ریاستی دارالحکومت بھونیشور پہنچے تھے جہاں انھوں نے ریاستی حکومت کے ایک پروگرام میں شرکت کی تھی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ’دوستو، ابھی دو دن پہلے میں جی-7 کے سربراہی اجلاس کے لیے کینیڈا میں تھا، امریکی صدر ٹرمپ نے مجھے فون کیا۔