369News

یمنیٰ زیدی سب سے زیادہ لکس اسٹائل ایوارڈز جیتنے والی اداکارہ 

معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سب سے زیادہ لکس اسٹائل ایوارڈجیت کرنئی تاریخ رقم کردی۔

باصلاحیت اداکارہ نے نجی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل “تیرے بن” میں  وہاج علی کے مقابل میرب کا کردارکرکے مقبولیت کی بلندیوں کوچھواتھا،اس ڈرامے پر انہیں بہترین اداکارہ کالکس سٹائل ایوارڈدیاگیاہے جو ان کا چھٹا لکس اسٹائل ایوارڈ ہے۔

اس کامیابی کے بعد یمنیٰ زیدی لکس اسٹائل ایوارڈز کی تاریخ کی سب سے زیادہ ایوارڈز جیتنے والی اداکارہ بن گئی ہیں،اس کامیابی پرانہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک دِل کو چھو لینے والا پیغام شیئر کیاہے۔

یمنیٰ زیدی نے لکس اسٹائل ایوارڈز کی ٹیم، ڈرامے کے پروڈیوسرز عبداللّٰہ کادوانی،  اسد قریشی اور سب سے بڑھ کر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی انہوں نے اپنے معاون اداکار وہاج علی کا بھی ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ میرب کے ساتھ مرتثم کی موجودگی نے اس کردار کو مکمل کیا، وہاج کا شکریہ کہ اس نے مرتثم کی صورت میں اتنی خوبصورتی سے میرب کا ساتھ نبھایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *