369News

تقاریر سے اسرائیل کا کچھ نہیں بگڑے گا، مسلم ممالک عملی طور پر کچھ کریں: ایران

ایران نے مسلمان ممالک سے اسرائیل کے خلاف مشترکہ آپریشن روم بنانے کا مطالبہ کر دیا، انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک عملی طور پر کچھ کریں۔

ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاری جانی نےایک بیان میں کہا کہ کسی عملی اقدام کے بغیر صرف تقاریر پر مشتمل اجلاسوں سے اسرائیلی حکومت کا کچھ نہیں بگڑے گا۔

انہوں نےمطالبہ کیا مسلمان ممالک اسرائیل کی جنونی حکومت کے خلاف ایک مشترکہ آپریشن روم بنائیں اور  یہ فیصلہ صیہونی حکومت کے سرپرستوں کو پریشان کرنے کے لیے کافی ہوگا ۔

علی لاری جانی نے کہا کہ مسلمان ممالک نے فلسطین کے مظلوموں کے لیے کچھ نہیں کیا تو کم از کم خود کو تباہی سے بچانے کے لیے ہی کوئی فیصلہ کرلیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *