369News

حکومت نے آئی ایم ایف سے سیلاب متاثرین کے بجلی بل 3 ماہ کیلئے مؤخر کرنے کی درخواست کردی

حکومت نےآئی ایم ایف سےسیلاب متاثرین کے بجلی بل تین ماہ کیلئے مؤخرکرنےکی درخواست کردی ہے،آئی ایم ایف نےنقصانات کا ڈیٹا طلب کرلیا،پاور ڈویژن ڈیٹا اسی ہفتے فراہم کرے گا۔

حکومت نے سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کے مکینوں کیلئے آئی ایم ایف سے بجلی کےبلوں میں ریلیف مانگ لیا، وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف سے بجلی بل مؤخر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت متاثرین کیلئے مختلف ریلیف آپشنز پر غور کر رہی ہے،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے ریلیف دینے اور فلڈ پیکج دینے کی تجاویز زیر غور ہیں۔

وزارت توانائی کی جاری گائیڈ لائنز کے مطابق بجلی کی مسابقتی مارکیٹ کی مدت پانچ  سال کیلئےہے، مجموعی طور پر آٹھ سو میگاواٹ بجلی مارکیٹ میں نیلام کی جائےگی۔ دوسری جانب ملک میں اضافی بجلی اب حکومت نہیں خریدے گی بلکہ  بڑے صارفین خود بجلی خریدیں گے ،  وزارت توانائی نےویلنگ نیلامی کیلئے گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں ۔

قیمت روپے میں مقرر ہوگی،گرڈچارجزاور سرچارجز الگ ہوں گے ،  کامیاب شرکاءکوبولی کےچارجز،گرڈ چارجزاورسرچارجزادا کرنا ہوں گے ،  آزاد مارکیٹ آپریٹرسالانہ نیلامی کیلنڈر پیش کرے گا.

نیلامی کی تاریخوں میں تبدیلی صرف ناگزیرحالات میں ہوگی، وزارت توانائی کے مطابق آزاد مارکیٹ میں بجلی کی کم یا زیادہ قیمت کا تعین مارکیٹ کرےگی.

 نیلامی کمیٹی بولی کی جانچ پڑتال رپورٹ آزادمارکیٹ آپریٹرکو بھجوائےگی ، نیلامی کی منظوری نیپرا دوہفتے میں دےگی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *