369News

 بھارتی یوم آزادی کی تقریب پر سکھوں کا سفارتخانے کا گھیراؤ، خالصتان کے نعرے گونج اٹھے

امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں بھارتی یوم آزادی کی تقریب کے دوران کشیدہ مناظر دیکھنے میں آئے جب سکھ مظاہرین کی بڑی تعداد نے بھارتی سفارتخانے کا گھیراؤ کرلیا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں خالصتان کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور ’’بھارت مردہ باد‘‘اور’’قاتل مودی‘‘ جیسے شدید نعرے لگائے۔

خالصتان کونسل کے سربراہ ڈاکٹرگُربخش سنگھ سندھو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعلان کیا کہ 17 اگست کو خالصتان ریفرنڈم کیلئے ہزاروں سکھ واشنگٹن پہنچ رہے ہیں، وہ دن دورنہیں جب بھارتی پنجاب کو آزاد کرا کے خالصتان قائم کیا جائیگا۔

مظاہرین نے سفارتخانے کے باہرکئی گھنٹوں تک دھرنا دیا اوربھارتی حکومت کے خلاف شدید غم وغصے کا اظہار کیا، بھارتی حکام نے احتجاج پرکسی ردعمل سے گریزکیا تاہم تقریب کے سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کردیے گئےیہ مظاہرہ خالصتان تحریک کے بین الاقوامی سطح پرجاری اثرات کا ایک اورمظہرسمجھا جا رہا ہے جو بھارت کے لیے سفارتی محاذ پرایک چیلنج بنتا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *