369News

 پاک فوج میں جدید ہیلی کاپٹر شامل، فیلڈ مارشل کا آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان

پاک فوج کی جنگی قوت میں جدید ترین ہیلی کاپٹر Z-10ME کی صورت میں اضافہ ہو گیا جو ہر موسم میں ہر وقت نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا اورجدید ہیلی کاپٹر کی پاکستان آرمی ایوی ایشن میں شمولیت کی تقریب کی صدارت کی، مظفرگڑھ فائرنگ رینج میں Z-10ME ہیلی کاپٹر کی فائر پاور کا مظاہرہ کیا گیا، فیلڈ مارشل نے مشترکہ ہتھیاروں کی حکمت عملی کے کامیاب مظاہرے کو سراہاآئی ایس پی آر کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر جدید ترین ہے، ہر موسم میں اور رات کے کسی بھی وقت درست نشانہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ ہیلی کاپٹر جدید ریڈار، الیکٹرانک وارفیئر اور نائٹ سٹرائیک کی صلاحیت سے لیس ہےیہ بھی بتایا گیا کہ اس جدید نظام کی شمولیت ایوی ایشن کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے، یہ ہیلی کاپٹر فضائی اور زمینی اہداف کے خلاف فوج کی کارروائیوں کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرے گاآئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ فیلڈ مارشل نے ماہرینِ تعلیم اور سول سوسائٹی کے اراکین سے بھی ملاقات کی اور قومی یکجہتی، سول ملٹری ہم آہنگی اور ہائبرڈ خطرات کا مقابلہ کرنے اور معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے مکمل قومی حکمتِ عملی کی اہمیت پر زور دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *