369News

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند، اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ

ملک کے بالائی علاقوں میں لگاتار موسلادھار بارشوں کے باعث تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوگئی، جس پر حکام نے ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔ اسپل ویز کے راستوں میں رہنے والے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔ تربیلا ڈیم اسپل وے آپریشن کے باعث دریا سندھ میں طغیانی امکان ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اسپل ویز کھلنے کے باعث پانی کے بہاؤ میں 2لاکھ 60 ہزار سے 2 لاکھ 70 ہزار کیوسک تک اضافے کا امکان ہے۔ دریائے سندھ کے بہاؤ میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر ملحقہ علاقوں کے مکین آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔ دریائے سندھ کے قریبی سیاحتی مقامات پر سیر و تفریح کے دوران محتاط رہیں اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ نوشہرہ، صوابی اور ہری پور میں دریا سندھ کنارے آبادیوں کے لیے الرٹ جاری کر دیا گیا جبکہ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ ادارے کو حفاظتی اقدامات کی ہدایات جاری کر دی گئی۔ مقامی آبادی کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور دریاوں، آبی گزرگاہوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، 30 دہشتگرد مارے گئے

بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کی افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، جس میں 30 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب 1 اور 2 جولائی کی درمیانی شب اور پھر 2 اور 3 جولائی کی رات بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ ’’فتنہ الخوارج‘‘کی بڑی نقل و حرکت کو سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ یہ دہشتگرد گروہ، جسے بھارت کی مکمل سرپرستی حاصل تھی، پاکستان میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا، جسے مؤثر جوابی کارروائی کے دوران جہنم واصل کردیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق تمام 30 دہشت گردوں کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہلاک کردیا گیا۔ دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ پاکستانی سکیورٹی فورسز کی اس بروقت کارروائی نے ملک کو ممکنہ بڑے سانحے سے محفوظ کرتے ہوئے بڑی تباہی سے بچا لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کا دفاع اور بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم اور تیار…

ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر

نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی حکومتی درخواست منظور کرتے ہوئے اپنا فیصلہ نوٹیفیکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔ ملک بھر کےبجلی صارفین کے لیے بنیادی ٹیرف میں اوسط ایک روپے14 پیسے فی یونٹ اور زیادہ سے زیادہ ایک روپے16پیسے فی یونٹ تک کمی ہوسکتی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نےیکم جولائی 2025 سے بنیادی ٹیرف میں کمی کی حکومتی درخواست کی منظوری دیدی ہے۔ واضح رہے کہ پاور ڈویژن نے ملک بھر میں یکساں ٹیرف کے لیے درخواست نیپرا میں دائر کی تھی، جس پر نیپرا نے گزشتہ روز سماعت کی تھی،اس تازہ پیش رفت کے بعد گھریلوصارفین کے لیےبجلی کازیادہ سےزیادہ ٹیرف48.84 سےکم ہوکر47.69 روپےہوجائےگا،اسی طرح ایک سے100یونٹ تک پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین کاٹیرف1.15روپے کمی سے 10.54روپےہوجائےگا جبکہ 101سے200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 1.15 کمی سے13.01 روپے ہوجائے گا۔ علاوہ ازیں ایک سے100 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین کا ٹیرف 1.15کمی سے22.44روپے ہوجائےگا جبکہ ماہانہ 101 سے 200 یونٹ تک کا ٹیرف1.16روپےکمی سے28.91 روپے ہوجائےگا۔ اسی طرح ماہانہ201سے300یونٹ کا ٹیرف 1.16روپےکمی سے33.10 روپےہوجائےگا، ماہانہ301 سے400 یونٹ کا ٹیرف 1.16روپےکمی سے37.99روپے ہوجائےگا اور ماہانہ401 سے500یونٹ کا ٹیرف 1.14روپےکمی سے40.22روپے ہوجائےگا۔ نیپرا منظوری کے مطابق ماہانہ501سے600 یونٹ کا ٹیرف 1.16روپے کمی سے41.62روپے ہوجائےگاجبکہ ماہانہ601…

پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے کارگو چارجز میں 100 گنا اضافہ کردیا 

پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے ائیرکارگو چارجز میں 100 گنا تک اضافہ کردیا۔ ائیرپورٹ اتھارٹی حکام کے مطابق پروازوں میں پالتو پرندے،بلی، کتے، پان کے پتے اور جنرل کارگو کے نئے نرخ جاری کیے گیے ہیں۔ ا پالتو پرندوں کو پرواز میں لے جانے پر چارجز میں 50 فیصد اضافہ اور ائیرکارگو چارجز میں 100 گنا اضافہ کردیا گیا ہے،ائیرپورٹ اتھارٹی حکام کے مطابق کارگو چارجز 5 سال بعد بڑھائے گئے ہیں۔

اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا 13 واں دور : چین اور یورپی یونین کو تصادم کی کوشش نہیں کرنی چاہیئے: ایف ایم وانگ

چین اور یورپی یونین کے درمیان اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے 13 ویں دور کا انعقاد ہوا جس میں چینی وزیر خارجہ ایف ایم وانگ نے کہا کہ چین، یورپی یونین کو “تصادم کی کوشش’ نہیں کرنی چاہیئے”۔ تفصیلات کے مطابق سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے برسلز میں یورپی یونین کے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کی اعلی نمائندے کاجا کالاس کے ساتھ چین اور یورپی یونین کے درمیان اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے 13 ویں دور کا انعقاد کیا۔ وانگ ای نے کہا کہ چین اور یورپی یونین حریف کے بجائے شراکت دار ہیں اور فریقین کو اس فریم ورک کے اندر مواصلات کے ذریعے اپنے اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرنا چاہئے.  بین الاقوامی غیر یقینی صورتحال اور بڑھتے ہوئے عدم استحکام کے پیش نظر چین اور یورپی یونین تبادلوں کو مضبوط بنانا چاہیے، افہام و تفہیم کو گہرا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ باہمی اعتماد میں اضافہ  اور تعاون کو آگے بڑھانے سمیت مشترکہ طور پر جنگ کے بعد کے بین الاقوامی نظام کی حفاظت کرنی چاہیے اور دنیا کے لئے قیمتی استحکام فراہم کرنا چاہیے۔ وانگ ای نے کہا کہ…

شیفالی کے آخری لمحات میں کیا ہوا؟ آنجہانی اداکارہ کی دوست کا بیان آگیا

ویب ڈیسکJuly 01, 2025  facebook twitter whatsup mail بھارتی اداکارہ و ڈانسر شیفالی زری والا کی اچانک موت نے بیوٹی ٹریٹمنٹس کے حوالے سے کئی سوالات کھڑے کر دیئے مگر اداکارہ کے آخری لمحات میں ان کے شوہر نے کیا دیکھا؟ اس کا انکشاف شیفالی کی دوست پوجا گھائی نے کر دیا ہے۔  پوجا گھائی نے بتایا کہ شیفالی کے شوہر پراگ تیاگی اپنے پالتو کتے کو لے کر واک پر گئے تھے کہ ان کی ملازمہ کا فون آیا کہ مالکن کی طبعیت ٹھیک نہیں آپ فوری آئیں۔ جس پر پراگ نے ملازمہ کو کتے کو سنبھالنے کیلئے نیچے بلایا اور خود اس کے آتے ہی لفٹ سے اوپر چلے گئے۔ پراگ نے بتایا کہ جب وہ وہاں پہنچے تو ان کی بیوی بظاہر بیہوش تھی تاہم اس کی دل کی دھڑکن چل رہی تھی اور آنکھیں بند تھیں۔ پراگ انہیں فوری اسپتال لے گئے تاہم اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹرز نے بتایا کہ وہ یہاں آنے سے قبل ہی مر چکی تھی۔ شیفالی کی دوست پوجا گھائی کے مطابق جب انہیں آخری رسومات کیلئے گھر لایا گیا تو ان کا گھر سجا ہوا تھا کیونکہ اس سے روز قبل ان کے گھر پوجا تھی۔ شیفالی نے دن میں ورت رکھا تھا جبکہ دن…

کیا پی ٹی آئی  حکومت گرائی جا رہی ہے؟ خیبر پختونخوا سیاسی محاذ کا نیا مرکز بن گیا

ویب ڈیسکJuly 03, 2025  facebook twitter whatsup mail خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت گرانے اور نہ گرانے کی بحث ملکی سیاسی حلقوں میں زور و شور سے جاری ہے، ایک جانب اہم حکومتی ملاقاتیں جاری ہیں جب کہ دوسری طرف وزیراعلیٰ کے پی نے اس حوالے سے چیلنج بھی دیا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے واضح کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت کے خلاف کسی قسم کی تحریک عدم اعتماد زیر غور نہیں اور نہ ہی مولانا فضل الرحمان سے حکومت گرانے کے حوالے سے کوئی بات کی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت نے متعدد بار پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کی، مگر انہوں نے مسلسل انکار کیا۔ پی ٹی آئی کی سیاست ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کے سہارے رہی، وہ اقتدار میں واپس آنے کے لیے ایک بار پھر یہی سہارا چاہتی ہے، مگر اب یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی نے اپنی حکومتیں نہ توڑی ہوتیں تو شاید 9 مئی کا سانحہ بھی نہ ہوتا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے تو یہاں تک کہا…

پاکستان نے آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی: اسحاق ڈار

نائب  وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے۔  اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ پاکستان کا بطور غیر مستقل رکن آٹھواں دور ہے اور اس ماہ پاکستان 2 اعلیٰ سطح  کے اجلاسوں کی صدارت کرے گا، پہلا اجلاس امن و تنازعات کے پر امن حل سے متعلق ہوگا جبکہ دوسرا اجلاس اقوام متحدہ اور او آئی سی کے تعاون پر مبنی ہوگا، پاکستان تمام رکن ممالک کے ساتھ شراکت داری کا خواہاں ہے۔  اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان یو این چارٹر، عالمی قانون اور کثیرالجہتی اصولوں سے وابستہ ہے، دنیا بھر میں بڑھتے تنازعات و بحرانوں پر مؤثر ردعمل ضروری ہے، سلامتی کونسل کو مؤثر، فعال اور سفارتی انداز میں چلایا جائے گا۔